دبئی میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

منصور بن عبداللہ المونسور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

سعودی استاد نے رضاکارانہ طور پر دن و رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔

انہوں نے اپنے طلباء کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز بھی ترتیب دیے، جن کے ذریعے طلباء نے عالمی سطح پر ایوارڈز جیتے۔

سعودی استاد نے مختلف موضوعات پر 21 کتب لکھیں اور اساتذہ کی تربیت کے لیے سیکڑوں کورسز بھی کرائے۔

منصور بن عبداللہ المونسور نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہزاروں گھنٹے کمیونٹی کی خدمت میں گزارے۔

دبئی کے ولی عہد کی جانب سے ایوارڈ کی ایک ملین ڈالر رقم کو سعودی استاد منصور بن عبداللہ نے غریب اور یتیم بچوں کے لیے ایک اسکول بنانے کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

سعودی استاد نے کہا کہ ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وہ ہر وقت سرگرم رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 5 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: منصور بن عبداللہ سعودی استاد کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • میٹا کا بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان
  • سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کر گئیں
  • سربراہ پاک بحریہ سے سعودی نیول چیف کی ملاقات ، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم 
  • ایڈمرل نوید اشرف سے وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم