امریکا میں ایک اسپیشل ایجوکیشن ٹیچر 30 سالہ کرسٹینا فارمیلا کو سنگین جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹینا فارمیلا نے 2017 میں ٹیچنگ لائسنس حاصل کیا تھا اور 2020 سے اسکول سے منسلک تھی۔

انھوں نے اسکول میں 2021 سے بطور فٹ بال کوچ طلبا کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دیں۔

ایک 15 سالہ طالب علم کی والدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ انھوں نے بیٹے کے موبائل پر ٹیچر کے نازیبا پیغامات دیکھے ہیں۔

والدہ کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر نے متعدد بار بیٹے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیے ہیں۔

پولیس نے ٹھوس شواہد ملنے پر اسکول ٹیچر کو اس وقت کار سے گرفتار کیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی مسئلے پر بحث کر رہی تھی۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں استانی نے طالب علم کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ نازیبا میسجز اسی نے پہلے میرے فون سے اپنے نمبر پر کیے تھے۔

بقول اسکول ٹیچر بعد ازاں طالب علم اس جھوٹی چیٹ کی بنیاد پر مجھے بلیک میل کرتا رہا ہے اور جب میں نے منع کیا تو میرے خلاف کیس کردیا۔

ٹیچر نے پولیس کو بتایا کہ میں خوبصورت ہوں اور جاذب نظر ہونا ہی میری غلطی ہے۔ یہ لڑکا بھی خود میرے پیچھے لگا تھا۔

اسکول ٹیچر نے مزید بتایا کہ میرے ساتھ ہمیشہ سے یہی مسئلہ رہا ہے لوگ میری خوبصورتی سے متاثر ہوکر تعلقات استوار کرنے کے لیے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

پولیس نے اسکول ٹیچر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اس شرط پر ضمانت پر رہا کردیا کہ وہ اسکول میں کسی بھی 18 سال سے کم عمر طالب علم سے بات چیت نہیں کریں گی۔

علاوہ ازیں اسکول ٹیچر پر کیس کا فیصلہ ہونے تک عوامی مقامات پر بھی 18 سال کم عمر بچوں سے بات چیت پر پابندی ہوگی۔

کیس کی سماعت کے لیے اسکول ٹیچر کو 14 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسکول ٹیچر طالب علم

پڑھیں:

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔

ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
  • دو سالہ جنگ کے بعد غزہ کے بچے ایک بار پھر تباہ شدہ اسکولوں کا رخ کرنے لگے
  • پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوڈان: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کردی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ