خاتون ٹیچر کو دھمکانے کا معاملہ اسکول پرنسپل پر جرم ثابت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)خاتون ٹیچر کو جنسی حراساں کرنے اور دھمکانے کا کیس، اسکول پرنسپل ملزم راشد پر جرم ثابت ہوگیا۔عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر ڈیڑھ سال قید تین دفعات میں ملزم کو چھ چھ ماہ کی سزا سنائی،عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر پینتالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ملزم پرالزاما تھا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے آفس میں جنسی حراساں کیا، متاثرہ خاتون کے کاغذات قبضے میں کرکے بلیک میل بھی کیا، ملزم نے نازیبا اشارے کیے جبکہ لیگل نوٹسز کے ذریعے اْنہیں مزید بلیک میل کیا، ملزم نے دھوکے سے خاتون سے تین لاکھ روپے بھی بٹورے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔