سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انجینئرنگ ونگ اور بلڈنگ کنٹرول میں تقرری و تبادلے ،۔نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انجینئرنگ ونگ اور بلڈنگ کنٹرول میں تقرری و تبادلے ،۔نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور،تقرریاں،
مختلف ڈائریکٹوریٹ و ونگز کے 42 افسران تبدیل کر دیے گئے۔
ایچ آرڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
جوبائیڈن کا امریکی عوام کو پیغام: یہ تاریک دن ہیں مگر امید نہ چھوڑیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بوسٹن: سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ملک اندھیروں کے دنوں سے گزر رہا ہے اور امریکی عوام کو چاہئے کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں بلکہ جمہوریت کی بنیادوں پر قائم رہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے یہ بیان بوسٹن میں ایڈورڈ ایم کینیڈی انسٹیٹیوٹ سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد دیا جو ان کے کینسر کے علاج کے بعد عوامی خطاب کا پہلا موقع تھا۔
82 سالہ بائیڈن نے کہا کہ امریکا ایک ایسے نظام کی علامت رہا ہے جو کسی فوج یا آمر سے زیادہ طاقتور ہے، ملک کی طاقت ایک محدود اختیارات رکھنے والے صدر، فعال کانگریس اور خودمختار عدلیہ میں مضمر ہے۔
انہوں نے موجودہ حکومت کے دوسرے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوستوں، میں اس معاملے کو گلابی رنگ میں پیش نہیں کر سکتا، یہ واقعی اندھیرے دن ہیں، امریکا دوبارہ اپنے حقیقی اصولوں کی طرف لوٹے گا اور مضبوط، دانشمند اور انصاف پسند بن کر ابھرے گا، بشرطیکہ لوگ ایمان قائم رکھیں۔
سابق صدر نے اُن افراد کی مثالیں بھی دیں جو موجودہ انتظامیہ کے خطرات کے خلاف کھڑے ہیں، جن میں وفاقی ملازمین شامل ہیں جنہوں نے احتجاج میں استعفیٰ دیا اور یونیورسٹیاں اور کامیڈینز جنہیں ٹرمپ انتظامیہ نے ہدف بنایا۔
بائیڈن نے ان ریپبلکن اہلکاروں کی بھی تعریف کی جو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ووٹ دیتے ہیں، امریکا کوئی پریوں کی کہانی نہیں، 250 سالوں سے یہاں مسلسل کشمکش جاری ہے، خطرے اور امکانات کے درمیان ایک وجودی جدوجہد۔
واضح رہے کہ بائیڈن نے اس سال اپنے کینسر کی تشخیص کے بعد ریڈی ایشن تھراپی مکمل کی ہے، ان کے پروسٹیٹ کینسر کی گریڈنگ 9 تھی، جو انتہائی جارحانہ قسم کے کینسر کے زمرے میں آتا ہے، سابق صدر نومبر میں 83 سال کے ہو جائیں گے اور اگلے ماہ نیبراسکا ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔