ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ مصطفی کمال اتاترک کی قیادت نے ترقی و اصلاحات کی نئی راہیں کھولیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان اور ترکیہ مذہبی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کی شاندار ترقی اور معاشی بحالی صدر اردوان کی مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے۔ پاکستان اور ترکیہ عقیدے اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن میں جڑے ہیں۔ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کا یوم جمہوریہ خودداری اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ اتاترک سے شروع ہونے والا سفر آج نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلوں، سیلابوں اور آزمائشوں میں ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاک ترک دوستی دو دل، ایک جذبہ اور ایک منزل کی کہانی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد ملکی توانائی کے شعبے کا تاریخ ساز دن؛ سب سے بڑے امریکی تیل بردار جہاز کی پاکستان آمد ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ترکیہ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی انقرہ میں یومِ سیاہ کی تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-1
انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) انقرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ تقریب میں سابق وزیر زراعت محمت مہدی ایکر، سعادت پارٹی کے چیئرمین و رکن پارلیمان محمود آریکان، سابق وزیر برائے خاندانی و سماجی خدمات اور ڈائریکٹر جنرل زہرہ سلچوک اور جیو اسٹریٹیجک فورسائٹ انسٹیٹیوٹ کے صدر جنرل گرای الپار سمیت سفارتی، میڈیا، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
انقرہ: پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے نمایندے شریک ہیں