سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،عمرایوب اور شبلی فراز کی جانب سے بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔
عمر ایوب نے سپیکر اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشنز چیلنج تھے،عمر ایوب کی جانب سے درخواستیں واپس لے لی گئیں ،شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن سے متعلق اپیل واپس لے لی۔
تنویر سنگھا بھارت کیخلاف آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل
شبلی فراز الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل کی پیروی کریں گے،عدالت نے شبلی فراز کی اپیل پر نوٹسز جاری کردیئے ،کیس کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی،قائد حزب اختلاف کی ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل بھی واپس لے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایوب اور شبلی فراز عمر ایوب واپس لے
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔