کوئٹہ پولیس کا مقابلے میں تین مسلح افراد کو ہلاک کرنیکا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افراد کو ہلاک کر
پڑھیں:
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، قتل و ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ہلاک
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب روات کے علاقے میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا۔
جب فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تو ایک ملزم موقع پر ہلاک پایا گیا جس کی شناخت حافظ تیمور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم واہ کا رہائشی اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حافظ تیمور متعدد سنگین مقدمات، جن میں قتل، ڈکیتی اور سرقہ بالجبر شامل ہیں، میں مطلوب تھا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مویشیوں کے بیوپاریوں سے ڈکیتی کر کے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی مویشی لوٹ لیے تھے۔
پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جب کہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔