پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا ہے، پولیس نے ایف آر درج کردی ہے۔ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے، پولیس پالتو کتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست بو کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، کتے صرف پالتو جانور نہیں، بلکہ خاندان کے حصہ ہیں۔ندا ڈار نے مزید لکھا کہ کتوں کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن بنا دیتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ندا ڈار
پڑھیں:
موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد
موٹروے پولیس اور سندھ پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان برآمد کر لیا۔ترجمان موٹر وے سید عمران احمد کے مطابق روہڑی انٹرچینج کے قریب قائم ایک کباڑ خانے پر کامیاب چھاپہ مارا گیا، جہاں سے قومی اثاثہ بازیاب کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق برآمد ہونے والے موٹروے انفراسٹرکچر کی مجموعی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے، برآمد شدہ سامان میں آئرن پوسٹس، سٹریٹ لائٹ پولز، اینٹی گلئیر شیلڈز اور فینسنگ شامل ہیں، جو موٹروے ایم۔5 کے مختلف حصوں سے چوری کئے گئے تھے۔آپریشن کے دوران سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس پی فیصل اکرم اور ایس ایس پی سکھر اظہر مغل موقع پر پہنچے اور کارروائی کی نگرانی کی۔ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی مدعیت میں 5 نامزد اور 6 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔