نیو یارک سٹی کے میئر کے امیدوار ظہران  ممدانی کو ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی کے بعد اسلام مخالف آن لائن حملوں کا سامنا ہے، جن میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ان کی جیت کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے تشبیہ دینے جیسے بیانات شامل ہیں۔

مسلم حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم کیر ایکشن کے مطابق، پول بند ہونے کے بعد صرف ایک دن میں ممدانی یا ان کی مہم سے متعلق نفرت پر مبنی کم از کم 127 پرتشدد رپورٹیں درج ہوئیں، جو کہ اس ماہ کے آغاز میں درج کی جانے والی روزانہ کی اوسط تعداد سے 5 گنا زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دائیں بازو کی قوتیں ظہران ممدانی کی کامیابی پر برہم کیوں ؟

اس عرصے میں تقریباً 6,200 آن لائن پوسٹس میں اسلام مخالف جملے یا دشمنی کا اظہار کیا گیا، 33 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور ریاستی قانون ساز ظہران  ممدانی نے منگل کے روز پرائمری میں کامیابی کا اعلان کیا، جب سابق گورنر اینڈریو کومو نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

یوگینڈا میں بھارتی نژاد والدین کے ہاں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی نومبر کے عام انتخابات جیتنے کی صورت میں نیویارک شہر کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔

کیر ایکشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر باسِم الکرّہ نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کے سرکاری عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہیں، خاص طور پر ان سے جن کے اتحادی ان الزامات کو ہوا دے رہے ہیں کہ وہ اسلاموفوبیا کی کھل کر مذمت کریں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے نیو یارک کے امیدوار برائے میئرشپ ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دیدیا

کیر ایکشن کا کہنا ہے کہ وہ نفرت انگیز مواد پر نظر رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹس کی خودکار نگرانی، عوام کی جانب سے آن لائن رپورٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاعات پر انحصار کرتا ہے۔ ان کے مطابق، ممدانی کے خلاف 62 فیصد اسلام مخالف پوسٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئیں۔

بدھ کے روز، ریپبلکن کانگریس کی رکن مارجوری ٹیلر گرین نے مجسمۂ آزادی کی ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ تصویر شیئر کی جس میں اسے برقعہ میں ملبوس دکھایا گیا تھا۔

This hits hard.

pic.twitter.com/YUrNTZW5lq

— Marjorie Taylor Greene ???????? (@mtgreenee) June 25, 2025

اس پر مشرق وسطیٰ اور اسلام کے ماہر مورخ، علی اے علومی نے کہا کہ اصل میں مجسمۂ آزادی کا ڈیزائن ایک مسلم عورت، یعنی مصری کسان عورت، پر مبنی تھا، انہوں نے بتایا کہ اسے اصل میں مصر کے لیے تحفے کے طور پر تیار کیا گیا تھا لیکن بعد میں امریکا کو پیش کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا لیکن اس نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے الزامات کی تردید کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے ظہران ممدانی کی مخالفت کرتے ہوئے ان پر اور ان جیسے دیگر افراد پر ڈیموکریٹس کے انتہاپسند بائیں بازو سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Open support for Islamic jihad by the Democrat Party. https://t.co/rHl6iH6LXN

— Laura Loomer (@LauraLoomer) June 25, 2025

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ ان کا ہیٹ کرائم یونٹ ظہران ممدانی کے خلاف اسلام مخالف دھمکیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔

“اسٹاپ اے اے پی آئی ہیٹ” کی بانی منجوشا کلکرنی اور کیر نے کہا کہ ممدانی پر ہونے والے حملے ان مظالم سے مشابہ ہیں جو دیگر جنوبی ایشیائی اور مسلم سیاسی رہنماؤں جیسے کملا ہیرس، الہان عمر، اور رشیدہ طلیب کے ساتھ بھی کیے گئے۔

مزید پڑھیں: نیویارک میئر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟

ریپبلکنز نے ظہران ممدانی کو اسرائیل کے خلاف بیانات اور فلسطین کی حمایت کی بنیاد پر یہودی مخالف قرار دیا ہے، لیکن ظہران ممدانی نے واضح کیا ہے کہ وہ یہود دشمنی کی مذمت کرتے ہیں، انہیں نیویارک سٹی کے یہودی شہری نگران بریڈ لینڈر کی حمایت حاصل ہے، جو خود بھی ڈیموکریٹک پرائمری میں امیدوار تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد سے امریکا میں یہود مخالف اور اسلام مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، جن میں کچھ مہلک واقعات جیسے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے 2 ملازمین پر فائرنگ اور الینوائے میں ایک مسلم بچے کا چاقو سے قتل بھی شامل ہیں۔

ظہران ممدانی اور دیگر فلسطین کے حمایتی، جن میں کچھ یہودی تنظیمیں بھی شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر تنقید کو غلط طور پر یہود دشمنی سے جوڑا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ظہران ممدانی میئر نیویارک

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نیویارک ظہران ممدانی کو اسلام مخالف کے خلاف کے بعد کے لیے

پڑھیں:

کراچی: اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، وڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب 

کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • ہنڈائی کی آزادی آفر: جانیے کس ماڈل پر کیا شاندار پیشکش ہے؟
  • نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی
  • میاں نواز شریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے، رانا ثناء اللہ
  • کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹ
  • آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، میئر کراچی
  • پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھاگ چکی‘ امیدوار نہیں مل رہے: عظمیٰ بخاری
  • کراچی: اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، وڈیو وائرل
  • کراچی: انٹر سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
  • اسلاموفوبیا؛ ہسپانوی شہر میں مذہبی تہواروں اور تقریبات پر پابندی لگادی گئی