میئر کراچی کا گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن)
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔
ان کے مطابق میئر نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں جس سے شہر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ میئر کراچی کے تکبرانہ رویے سے شہری تنگ آچکے ہیں اور موجودہ بلدیاتی نظام نے کراچی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
اسد عثمانی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کو مہنجو داڑو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین بھی عوامی خدمت کے بجائے پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا کراچی آج آفت زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میئر کراچی
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
— فائل فوٹوقومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز میں تنازع کے سبب آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے330، پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے257 بھی منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق آج صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز پی کے 302 کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، پرواز دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر 12:30 بجے شیڈول کی گئی، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 دو گھنٹے تاخیر کے سبب دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی دوپہر 1بجے کی پرواز پی کے 310 شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 دوپہر 2 بجے کے بجائے تاخیر کے سبب شام 6 بجے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 743 دو گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے شیڈول کردی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد سے العین جانے والی پرواز پی کے 143 تین گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات ساڑھے12 بجے شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شام 5 بجے کی پرواز پی کے305 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پشاور سے ابوظبی کی صبح 11 بجے جانے والی پرواز پی کے217 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز سے قومی ایئر لائن کی 40 پروازیں منسوخ جبکہ 100 سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔