نیویارک : پاکستانی سفارتی مشن نیویارک کا دورہ مکمل واشنگٹن روانہ ہوگیا . جہاں وفد اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات میں پاکستان کا موقف بیان کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی سفارتی مشن نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن روانہ ہوگیا.پاکستانی مشن ٹرین سروس کےذریعے روانہ ہوا۔پاکستانی سفارتی وفد امریکی وقت کے مطابق رات گئے واشنگٹن پہنچ جائے گا .

9 رکنی وفد میں سینئر پارلیمینٹرین و دیگر سفارتی عملہ شامل ہے۔وفد آج سے واشنگٹن میں سفارتی سطح پرمیٹنگ کا آغاز کرے گا.جس میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات میں پاکستان کا موقف بیان کرے گا۔اس سے قبل پاکستانی سفارتی مشن نے بھرپورانداز میں پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ و دیگر کے سامنے پیش کیا. بلاول بھٹو نے اسٹوڈنٹ اور پاکستانی کمیونٹی سے لیکر تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کیں۔وفد نے دنیا بھر کے اقوام متحدہ مستقل و غیر مستقل مندوب سے ملاقاتیں کیں۔نیویارک کے پاکستان مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کررہا ہے. جس کے ثبوت موجود ہیں. ہر ذمہ دارملک امن کیلئے کردار ادا کرے۔پاکستان اوربھارت کی جنگ میں سب کا نقصان ہے. دنیا میں امن کا ہرایک کو فائدہ ہے.اندرونی سطح پردہشت گردی کے خلاف پاکستان نے کامیابی سمیٹی .لیکن بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتی مشن میں پاکستان

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ  غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا بھارت معاہدہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • 33 سال بعد واشنگٹن کا جوہری تجربات بحال کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ، علماء و عمائدین سے ملاقات