معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کرگئیں، مصنفین، مداحوں کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی مشہور ڈرامہ نگار سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کی خبر نے پاکستانی ادبی اور تفریحی حلقوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ سائرہ رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو لازوال کہانیاں دیں، ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ’دلِ موم کا دیا‘، ’محبت داغ کی صورت‘، ’میرے ہمسفر‘ اور حالیہ ڈرامہ ’یحییٰ‘ نے ناظرین کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔ وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت نگاری اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔ سائرہ رضا کو اچانک شدید دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں، مصنفین، مداحوں اور اہلِ قلم کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔