اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل نیویارک میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے عارضی طور پر روک دیا — اور وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر کے قافلے کی آمد و رفت کے لیے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر کا قافلہ بھی اسی شاہراہ پر پہنچا، لیکن سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث میکرون کی گاڑی کو بھی رکنے پر مجبور کر دیا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون گاڑی سے باہر آتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کال کرتے ہیں۔ ہنستے ہوئے کہتے ہیں:

ذرا راستہ صاف کروائیں!
دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس نے اس غیر رسمی لمحے کو دلچسپ بنا دیا۔
ڈپلومیسی میں مزاح کا ایک لمحہ
عینی شاہدین کے مطابق یہ صورتحال صرف چند لمحوں تک جاری رہی، جس کے بعد فرانسیسی صدر کا قافلہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا نے اس واقعے کو “ڈپلومیسی میں ہلکی پھلکی مزاح کا لمحہ” قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے لمحات نہ صرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی جھلک دکھاتے ہیں، بلکہ عالمی رہنماؤں کے انسانی پہلو کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت و حکومت شریک ہیں، جس کے باعث شہر میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

فرانسیسی صدر اپنی اہلیہ کو خاتون ثابت کرنے کے شواہد عدالت میں پیش کریں گے

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔

دوسری جانب امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز، جنہوں نے فرانسیسی خاتون اول کو مرد قرار دیا تھا، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ اوونز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس دعوے پر پورے کیریئر کی ساکھ بھی داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔ ان کے وکلا نے عدالت سے میکرون فیملی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

یہ مقدمہ بین الاقوامی میڈیا میں غیرمعمولی توجہ حاصل کر رہا ہے اور سیاسی و سماجی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ آیا عدالت اس معاملے کو کس طرح نمٹاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیویارک: فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر پیدل سفر پر مجبور
  • فرانسیسی صدر کونیویارک میں ٹریفک پولیس نے سڑک پر روک لیا،ویڈیو وائرل
  • امریکا میں سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی
  • فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر کو پولیس نے روک لیا؛ پیدل سفر پر مجبور
  • نیو یارک میں امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی گاڑی روک دی گئی، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
  • فرانسیسی صدر اپنی اہلیہ کو خاتون ثابت کرنے کے شواہد عدالت میں پیش کرینگے
  • فرانسیسی صدر اپنی اہلیہ کو خاتون ثابت کرنے کے شواہد عدالت میں پیش کریں گے
  • ‘اہلیہ مرد نہیں عورت ہیں’ فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں شواہد پیش کرینگے