اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ حال ہی میں نیویارک میں 28 تا 30 جولائی 2025 منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور کیا گیا۔

پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر اپنی دیرینہ اور اصولی پوزیشن کو دہرا دیا ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو حقِ خود ارادیت حاصل ہے اور وہ ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم کریں جس کی سرحدیں 1967ء سے پہلے کی بنیاد پر ہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ یہ موقف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے مزید کہا کہ “نیو یارک اعلامیہ” کی توثیق اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم رہا ہے۔

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 64 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے اور خطے میں ایک منصفانہ امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان نے

پڑھیں:

حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا مکمل ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریکارڈ میں صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے جمع کرائے گئے تحائف شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اس عرصے کے دوران غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں میں قیمتی تحائف پیش کیے گئے جنہیں انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ اسی طرح فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی مختلف ممالک کے حکام اور غیر ملکی وفود کی جانب سے تحائف دیے گئے، جو توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی غیر ملکی شخصیات سے قیمتی تحائف وصول کیے، جو قواعد و ضوابط کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے،  مزید برآں چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ ربنواز اور دیگر اعلیٰ عسکری افسران کو بھی مختلف مواقع پر تحائف دیے گئے۔

تحائف وصول کرنے والی دیگر اہم شخصیات میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور سابق کرکٹر و مشیر کھیل وہاب ریاض شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت کئی دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات کو بھی تحائف موصول ہوئے جنہیں توشہ خانہ کے ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام کو ملنے والے زیادہ تر تحائف غیر ملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے وفود کی جانب سے دیے گئے تھے۔ حکومت کے مطابق تحائف کے ریکارڈ کو عوامی سطح پر لانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اس حوالے سے ماضی میں اٹھنے والے سوالات اور تنازعات کا ازالہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی عوام کے لیے تعاون، صحت کے شعبے میں معاہدہ طے
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • ترک و مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش اور فوری جنگ بندی پر زور
  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  •  اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 
  • پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ