نیویارک میئر کے لیے نامزد امیدوار ظہران ممدانی نے ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کا نعرہ لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
نیویارک(نیوز ڈیسک)نیویارک میئر کے لیے نامزد امیدوار 33 سالہ ظہران ممدانی جو اس وقت اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ان کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کبھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کا ڈائیلاگ ’آج میرے پاس بلڈنگیں ہیں، پراپرٹی ہے، بینک بیلنس ہے، بنگلہ ہے، گاڑی ہے تمھارے پاس کیا ہے؟‘ بولتے نظر آتے ہیں۔
ظہران ممدانی کی غیر معمولی انتخابی مہم ہےسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں پیپلز پارٹی کا مشہور انتخابی نعرہ اپنی مہم میں استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے لوگ مشکل سے روٹی، کپڑا اور مکان افورڈ کر رہے ہیں اور میں یہ سب بدلنے کے لیے لڑ رہا ہوں۔
When your politician uses Bollywood songs in campaign reels and still makes more sense than the entire establishment — that’s @ZohranKMamdani.
Now go vote, people ! #NYCMayor pic.twitter.com/hFaDKNHUOP
— Mona Farooq Ahmad (@MonaChaudhryy) June 24, 2025
ان کی مہم میں لوگوں کو کافی دلچسپی ہے کیونکہ انہیں نیو یارک جیسے مہنگے شہر میں لوگوں کے مسائل کی جانب توجہ دلا رہے ہیں۔ انھوں نے نیو یارک میں رہائش، نقل وحمل اور کھانے کی سہولیات کو منصفانہ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ ظہران ممدانی کا موقف ہے کہ ارب پتیوں کے پاس سب کچھ ہے، اور اب عام شہریوں کی باری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کو بہت دلچسپ اور شاندار قرار دے رہے ہیں اور کئی صارفین ان کے اتنی روانی اور صاف اردو بولنے پر حیران ہوئے اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ کراچی سے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاش وہ انہیں ووٹ دے سکتے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے حیرانی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہران ممدانی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا ہے، ’بھٹو امریکا میں بھی زندہ ہے‘۔
واضح رہے کہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو نے نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں ظہران ممدانی سے شکست تسلیم کر لی ہے اور اب ظہران ممدانی باقاعدہ ڈیموکریٹ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔
اگر ظہران ممدانی میئر کے الیکشن میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ نیویارک کی قیادت کرنے والے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں؛ بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا: شاہد خاقان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کپڑا اور مکان میئر کے کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھاگ چکی‘ امیدوار نہیں مل رہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ اب "ہاٹ کیک" بن چکا ہے، ہر نشست پر 15، 15 امیدوار دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کون ٹکٹ کا حقدار ہے، اس کا حتمی فیصلہ قائد میاں نواز شریف کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ صرف موزوں امیدواروں کی سفارش کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات لڑنے کے خواہش مند افراد سے تجاویز بھی طلب کی ہیں اور بہت جلد پارلیمانی بورڈ کی اگلی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ چکی ہے، انہیں ن لیگ کے مقابلے میں کھڑا ہونے کے لیے امیدوار تک دستیاب نہیں۔