نیویارک میئر کے لیے نامزد امیدوار 33 سالہ ظہران ممدانی جو اس وقت اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ان کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کبھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کا ڈائیلاگ ’آج میرے پاس بلڈنگیں ہیں، پراپرٹی ہے، بینک بیلنس ہے، بنگلہ ہے، گاڑی ہے تمھارے پاس کیا ہے؟‘ بولتے نظر آتے ہیں۔

ظہران ممدانی کی غیر معمولی انتخابی مہم ہےسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں پیپلز پارٹی کا مشہور انتخابی نعرہ اپنی مہم میں استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے لوگ مشکل سے روٹی، کپڑا اور مکان افورڈ کر رہے ہیں اور میں یہ سب بدلنے کے لیے لڑ رہا ہوں۔

When your politician uses Bollywood songs in campaign reels and still makes more sense than the entire establishment — that’s @ZohranKMamdani.

Give the man extra points for the playlist ????
Now go vote, people ! #NYCMayor pic.twitter.com/hFaDKNHUOP

— Mona Farooq Ahmad (@MonaChaudhryy) June 24, 2025

ان کی مہم میں لوگوں کو کافی دلچسپی ہے کیونکہ انہیں نیو یارک جیسے مہنگے شہر میں لوگوں کے مسائل کی جانب توجہ دلا رہے ہیں۔ انھوں نے نیو یارک میں رہائش، نقل وحمل اور کھانے کی سہولیات کو منصفانہ بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ ظہران ممدانی کا موقف ہے کہ ارب پتیوں کے پاس سب کچھ ہے، اور اب عام شہریوں کی باری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کو بہت دلچسپ اور شاندار قرار دے رہے ہیں اور کئی صارفین ان کے اتنی روانی اور صاف اردو بولنے پر حیران ہوئے اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ کراچی سے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاش وہ انہیں ووٹ دے سکتے۔

I am surprised, he speaks Urdu really nicely.. it seems he is from Karachi! I wish I could vote him.

— Hina Wajid (@Wajid9Mz) June 25, 2025

ایک سوشل میڈیا صارف نے حیرانی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہران ممدانی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا ہے، ’بھٹو امریکا میں بھی زندہ ہے‘۔

He said "Roti, Kapra aur Makan" ???????????? Bhutto is alive in America too. https://t.co/qmlUMzquOV

— PhytoDr (@dr_phyto) June 25, 2025

واضح رہے کہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو نے نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں ظہران ممدانی سے شکست تسلیم کر لی ہے اور اب ظہران ممدانی باقاعدہ ڈیموکریٹ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔

 اگر ظہران ممدانی میئر کے الیکشن میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ نیویارک کی قیادت کرنے والے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انتخابی مہم پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا اور مکان ظہران ممدانی نیو یارک نیو یارک میئر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نیو یارک نیو یارک میئر کپڑا اور مکان نیو یارک میئر کے کے لیے

پڑھیں:

شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا اعلان، نئی پارلیمان کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی

شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ عمل رواں سال کے اوائل میں اعلان کردہ آئینی اعلامیے کے تحت ہوگا۔

عبوری قانون ساز اسمبلی 5 سالہ مدت کے لیے قائم کی جائے گی جس میں 210 ارکان شامل ہوں گے۔ ان میں سے 140 ارکان کو انتخابی کمیشن کی نگرانی میں مقامی کمیٹیاں نامزد کریں گی جب کہ 70 ارکان کا براہِ راست تقرر صدر احمد الشرع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع

انتخابی کمیشن کے مطابق یہ عمل شام کے مختلف صوبوں کی انتخابی حلقہ بندیوں میں ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا تمام صوبے اس میں شریک ہوں گے یا نہیں۔

اگست کے آخر میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کے باعث دروز اکثریتی صوبہ السویدا اور کرد اکثریتی علاقوں الرقہ و الحسکہ میں انتخابی عمل مؤخر کیا جائے گا۔ یہ علاقے حالیہ مہینوں میں جھڑپوں اور عدم استحکام کا شکار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شام: صدر احمدالشرع نے 5 سالہ عبوری مدت کے آئینی اعلامیہ پر دستخط کر دیے

مارچ میں منظور کیے گئے آئینی اعلامیے کے مطابق عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی جس میں توسیع کی جا سکے گی۔ یہ پارلیمنٹ مستقل آئین کی منظوری اور نئے عام انتخابات تک اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ احمد الشرع کی قیادت میں جنگجوؤں نے گزشتہ دسمبر میں اچانک کارروائی کے بعد طویل عرصے سے برسرِاقتدار صدر بشارالاسد کو معزول کر کے عوامی اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئین احمد الشرع پارلیمان شام

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے‘فاروق ستار
  •  ملتان، ارشاد حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم بستی آڈوں والی یونٹ کے صدر نامزد، ضلعی آرگنائزر نے حلف لیا 
  • پختونوں کی سرزمین پر ڈالری جنگ مسلط کرکے امن و امان کو داو پر لگادیا گیا ہے، عبد الواسع
  • بھارت؛ جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر ہندوتوا کے جنونیوں کا پیش امام پر بہیمانہ تشدد
  • افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی
  • سپریم کورٹ نے قتل کیس کے نامزد ملزم کو بری کردیا
  • شام میں 5 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان
  • وزارت تجارت سے سوال ’ہم چین کو کاٹن کیوں بھیجتے ہیں؟ کپڑا بناکر کیوں نہیں بھیجتے؟‘
  • شام میں عبوری پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کا اعلان، نئی پارلیمان کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی
  • حیدرآباد: لطیف آباد یونٹ نمبر 2کے رہائشی مکان پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں