بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد دورہ نیویارک مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد دورہ نیویارک مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا۔بلاول بھٹو سمیت پاکستان کا 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے نیویارک سے واشنگٹن پہنچا۔وفد کا واشنگٹن کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا، وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔بلاول بھٹو دورہ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے، وہ بھارت کی آبی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کریں گے اور ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل یقینی بنائیں، وہ زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو ۔دورہ نیویارک میں وفد نے یو این سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے منتخب اراکین اور او آئی سی سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کورنگی اور اعظم بستی میں واقع بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین اور ننھے بچوں سے ملاقات کی۔
وزیر صحت اور میئر کراچی بھی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسپتال میں بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین سے بھی ملاقات کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عوام آصفہ بھٹو کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئی. ڈاکٹرز نے خاتونِ اول آصفہ بھٹو کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل جامشورو میں ایک اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اقدامات پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خاتون اول آصفہ بھٹو کے دونوں اسپتالوں کے دورے کے دوران صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔