نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار زوہران مامدانی نے اپنی انتخابی تقریر میں کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت اور غیرمنصفانہ پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے نیو یارک کے امیدوار برائے میئرشپ ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دیدیا
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس لیے کامیابی حاصل کی کیونکہ نیویارک کے لوگ ایسے شہر کے لیے کھڑے ہوئے ہیں جہاں وہ صرف گزارا نہ کریں بلکہ عزت سے زندگی گزار سکیں۔ جہاں رات بھر کام کرنے والے دن کو اپنے کام کے پھل سے لطف اندوز ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسا شہر بنائیں گے جہاں محنت کا بدلہ سکون بھری زندگی ہو۔ اور جہاں میئر اپنے اختیارات استعمال کر کے ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکے گا۔ ہم ایسے شہر کی قیادت کریں گے جو ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے مثال بنے۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کے لیے نامزد امیدوار ظہران ممدانی نے ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کا نعرہ لگادیا
ممدانی نے خاص طور پر امیگریشن پالیسیوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی جبری بے دخلی کے خلاف آواز اٹھائی، اور کہا کہ وہ ICE ایجنٹس کی کارروائیاں روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
واضح رہے کہ میئر کے لیے ہونے والی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں ممدانی کو سبقت حاصل ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے ہفتے آنے والے حتمی نتائج میں بھی وہ واضح برتری برقرار رکھیں گے، خاص طور پر اس لیے کہ تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار بریڈ لینڈر نے اپنے حامیوں سے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔
یہ الیکشن اس بات کا اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو آئندہ کن پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ یہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے پانچویں مہینے میں ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ٹرمپ زوہران مامدانی نیویارک میئر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر زوہران مامدانی نیویارک میئر میئر کے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ
نیویارک (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف کی کل باضابطہ ملاقات طے پاگئی، ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی، وزیراعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا تھا کہ صدرٹرمپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Post Views: 1