پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ایرانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں ایران کے سفیرِ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہا یرانی عوام پاکستان کے بھائی چارے اور حمایت کے اس تاریخی اظہار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، پاکستان نے غیرمتزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے عزم کے ساتھ ہمارے شانہ
بشانہ کھڑا ہے،پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف کا خاص طور پر شکرگزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم، خواجہ آصف وزیر دفاع، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے معزز اراکین کے ساتھ ساتھ، علمائے کرام، سیاسی جماعتوں اور پاکستان کے میڈیا اداروں کو ان کے اصولی اور جرأت مندانہ حمایت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل اور مضبوط حمایت پر پاکستان کی وزارت خارجہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ تاریخی فتح فخر، طاقت، خود اعتمادی، ہمت اور باطل پر حق کی حتمی فتح کی ایک لازوال علامت کے طور پر امت مسلمہ کی اجتماعی یاد میں نقش ہو جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بھوک سے ہزاروں کی تعدادمیں بچے شہید ہو چکے، فلسطینیوں اورکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا، غزہ کے لوگوں کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔