پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایران کے تاریخی اور اہم موڑ پر جب کہ ہماری سرزمین ایک باوقار اور فیصلہ کن جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ایک عظیم اور جراتمندانہ فتح کا جشن منا رہی ہے، میں پاکستان کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے غیرمنصفانہ اور مسلط کردہ جارحیت کے خلاف، جس کا نشانہ برادر اور دوست اسلامی ملک ایران بنا، پاکستان نے ثابت قدمی اور وقار کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان، مذہبی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں، اور میڈیا کے نمائندگان کا ان کے ‘اصولی اور جراتمندانہ’ موقف پر شکریہ ادا کیا۔

At this historic and momentous juncture, as the great nation of Iran celebrates a dignified and decisive victory—culminating in the imposition of a just and powerful ceasefire upon the belligerent adversary—I wish to extend my heartfelt appreciation to the government and people…

— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) June 25, 2025

ایرانی سفیر نے لکھا کہ میں پاکستان کی وزارت خارجہ کا دلی طور پر شکرگزار ہوں جس نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت مختلف عالمی فورمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں مسلسل اور مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام اور حکومتیں تاریخی طور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہی ہیں، ایران کے عوام پاکستانی قوم کی جانب سے برادری اور حمایت کے اس تاریخی مظاہرے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

رضا امیری نے لکھا کہ یہ تاریخ ساز فتح مسلم امہ کی اجتماعی یادداشت میں فخر، طاقت، خود اعتمادی، ہمت اور سچائی کی بالادستی اور باطل پر حق کے غلبے کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران

پڑھیں:

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔

مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ناتمام (آخری قسط)
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں