عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کو قرض کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ یہ رقم بلوچستان میں دو مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، جس میں بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بہتر بنانے اور پانی کے تحفظ کو مضبوط کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن نے کہا کہ بلوچستان میں منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیمی محرومی کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قرض سے بلوچستان واٹر سیکیورٹی پراجیکٹ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مزاحمت بڑھانے میں مدد دے گا۔
عالمی بینک کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں انفرااسٹرکچر اور انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔
اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قرض کی منظوری عالمی بینک نے پاکستان کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے؛ سٹیٹ بینک
ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔