اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار 33 سالہ ظہران ممدانی پر شدید تنقید کی ہے، جنہوں ریاست نیویارک کے سابق ڈیموکریٹ گورنر اینڈریو کومو کو شکست دے کر میئر کے پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی کے بعد نیویارک اسمبلی کے مسلم رکن ظہران ممدانی میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے باقاعدہ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔

میئر کے انتخابات آئندہ نومبر میں ہونے والے ہیں اور اگر وہ اس الیکشن میں کامیاب ہوتے ہیں، تو وہ امریکہ کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے نیویارک کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے۔

صدر ٹرمپ کی سخت تنقید

تاہم صدر ٹرمپ ان کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں اور نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انہوں نے ممدانی پر سخت حملہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنی متعدد پوسٹس میں امریکی صدر نے ظہران ممدانی کو "صد فیصد کمیونسٹ پاگل" قرار دیا اور ان کا مذاق بھی اڑایا۔

ٹرمپ نے کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور سینیٹر چک شومر سمیت دیگر ترقی پسند خواتین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جو ممدانی کی سیاسی طور پر حمایت کر رہی ہیں۔

ٹرمپ نے لکھا، "بالآخر یہ ہو ہی گیا، ڈیموکریٹس نے حد پار کر لی ہے۔

ظہران ممدانی، جو سو فیصد ایک پاگل کمیونسٹ ہیں، نے ابھی ابھی ڈیموکریٹک پرائمری جیتی ہے اور وہ میئر بننے کے راستے پر ہیں۔"

ٹرمپ نے مزید کہا، "ہمارے پاس پہلے بھی ریڈیکل لیفٹسٹ موجود رہے ہیں، لیکن یہ تھوڑا سا مضحکہ خیز ہوتا جا رہا ہے۔ وہ تو دیکھنے میں ہی خوفناک لگتے ہیں، اس کی آواز بھی تیز ہے، تاہم وہ زیادہ ہوشیار نہیں ہیں۔

۔۔۔۔ ڈیموکریٹس ان کی حمایت کر رہے ہیں، یہاں تک کہ ہمارے عظیم فلسطینی سینیٹر، کرین چک شومر بھی، ہمارے ملک کی تاریخ میں یہ ایک بڑا لمحہ ہے!"

ایک اور پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی کارکردگی کا مذاق اڑایا اور کہا، "میرے پاس ڈیموکریٹس کے لیے ایک نظریہ ہے، جس پر عمل کرنے سے وہ کھیل میں واپس آ سکتے ہیں۔ تاریخ کے سب سے بڑے نقصانات میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ناکامی سمیت، برسوں سے نظر انداز کیے جانے کے بعد، انہیں چاہیے کہ وہ کم آئی کیو والی جیسمین کروکٹ کو صدراتی امید کے لیے نامزد کریں۔

"

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے صدر کی کابینہ میں ممدانی کے دیگر حامیوں کو اعلی عہدوں پر فائر کرنا چاہیے اور اس طرح، "نیویارک سٹی کے کمیونسٹ میئر ظہران ممدانی اور ان کے دیگر ساتھی ہمارے ملک کو برباد کر کے رکھ دیں گے!"

ظہران ممدانی کون ہیں؟

ڈیموکریٹک امیدوار کا پورا نام ظہران کوامے ممدانی ہے۔ وہ سن 1991 میں یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے تھے۔

ان کے والد محمود ممدانی بھارتی۔ یوگانڈا نژاد علم سیاسیات کے پروفیسر ہیں۔ وہ گجراتی شیعہ مسلمان ہیں۔

ظہران کی والدہ میرا نائر کا تعلق بھارت سے ہے، جو ایک معروف فلمساز ہیں۔ میرا نائر کی پہلی معروف فلم 'سلام بامبے' تھی، جو بہت مقبول ہوئی۔ ان ایک اور متنازعہ فلم 'کاما سوترا' بھی، جسے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔

'مون سون ویڈینگ' اور 'دی نیم سیک' جیسی ان کی فلمیں بھی کافی معروف ہیں۔

ظہران اپنے اہل خانہ کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی رہے، تاہم جب وہ سات برس کے تھے تو خاندان کے ساتھ نیویارک آ گئے تھے۔

نیویارک کے برونکس علاقے میں ان کی پرورش ہوئی، جو کہ ایک ورکنگ کلاس اور ثقافتی تنوع سے بھرپور علاقہ ہے۔ ظہران برسوں سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کافی سرگرم رہے ہیں۔

سن 2024 میں ہی ان کی شادی شامی نژاد امریکی فنکارہ راما دواجی سے ہوئی۔

ممدانی کا سیاسی نظریہ

سن 2021 سے ہی ظہران ممدانی نیویارک کی ریاستی اسمبلی میں آسٹوریا، کوئنز کے حلقے کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور میئر پرائمری میں ان کی کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ شہر میں ترقی پسند خیالات زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔

ان کی مہم کا مرکزی منصوبہ شہر کے غریب طبقے کی مدد کرنا ہے، جس میں شہر میں چلنے والے گروسری اسٹورز کا قیام، کرایہ پر مستحکم مکانات اور مفت سٹی بسیں فراہم کرنے جیسے نعرے شامل ہیں۔

ان کے ان منصبوں کو کاروباروں اور امیر رہائشیوں پر 10 بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس سے فنڈ کیا جائے گا۔

ممدانی امریکہ کی خارجہ پالیسی پر بھی کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک مضبوط فلسطینی حامی موقف اختیار کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل نواز گروپ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نیویارک شہر کا دورہ کرتے ہیں، تو وہ انہیں گرفتار کرانے کی کوشش کریں گے۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیویارک کے رہے ہیں میئر کے کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔ 

مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟