نیویارک (اوصاف نیوز)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے ملاقات کی ہے۔

وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوب ایشیا میں دیرپا امن کیلئے پاک بھارت جنگ نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

کیپٹل ہل کے سامنے واقع کینن ہاؤس بلڈنگ میں ہوئے اس ایونٹ کی میزبانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہان تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟صورتحال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمےکےلیے کام نہیں کرتا۔

فرانس کو بڑا جھٹکا، رافیل کی تباہی کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیارے خریدنے پر غور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں، بلاول بھٹو زرداری

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھارت سے تعاون کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے کے لیے پاکستانی مشن سرگرم ہوگیا، پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھارت سے تعاون کو تیار ہے، آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دریاؤں کا پانی روکنا کھلی دشمنی نہیں بلکہ جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمے کے لیے کام نہیں کرتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان کے پارلیمانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیا اور اپنے دورے کے مقاصد اور پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ نے معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف سی سے بھی بات کی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں، بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان اور بھارت میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ فورم کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو
  • دہشتگردی کی تحقیقات کے لیے پاک بھارت مشترکہ فورم بننا چاہیے: بلاول بھٹو
  • لاول بھٹو نے دہشتگردی کیخلاف آئی ایس آئی اور را کے ملکر کام کرنے کی تجویز دیدی
  • دہشتگردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور بھارتی خفہ ایجنسی را مل کر کام کرے، بلاول بھٹو کی تجویز
  • اگر آئی ایس آئی اور “را” ملکر کام کریں تو دہشتگردی میں کمی آئے گی، بلاول بھٹو
  • اگر آئی ایس آئی اور را ملکر کام کریں تو دہشتگردی میں کمی آئے گی، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کیخلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی
  • نیویارک میں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس جاری ہے