امریکا میں ہوا کے بگولوں نے بڑی تباہی مچا دی؛ 6 ہلاکتیں اور درجنوں مکانات تباہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوا کے بے قابو بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے بگولوں نے متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔
مختلف ریاستوں بالخصوص نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک میں شہر میں ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔
نارتھ ڈکوٹا میں نظامِ زندگی معطل اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جہاں کم از کم 3 عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے۔
اسی طرح نیویارک میں بھی ہوا کے بگولوں کی زد میں آکر 3 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 2 جڑواں بہنیں اور ایک شخص شامل ہیں۔
ہوا کے بگولوں سے متعدد شہری زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک میں ہر جانب تباہی کے مناظر ہیں۔ جڑ سے اکھڑے درخت سڑکوں پر گرے ہوئے ہیں اور ہورڈنگز زمین بوس ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہروں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔