ایرک ایڈمز نیویارک کی میئرشپ کے مقابلے سے دست بردار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-06-9
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے میئرشپ کے مقابلے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو پیغام میں ایرک ایڈمز نے بطور میئر اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا، جن میں پرتشدد جرائم کی شرح میں کمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق میڈیا کی مسلسل قیاس آرائیوں اور شہر کے انتخابی فنڈنگ بورڈ کی جانب سے سرکاری فنڈز روکنے کے فیصلے کے باعث ان کا انتخابی دوڑ میں آگے بڑھنا ناممکن ہوچکا ہے۔ اس سے قبل وہ بار بار اس بات پر زور دے رہے تھے کہ وہ مقابلہ جاری رکھیں گے اور نیویارک کے لوگ ہار نہیں مانتے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
القرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-01-2