دوحہ حملے پر دباؤ کے بعد نیتن یاہو نے غزہ امن منصوبے پر لچک دکھائی، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
دوحہ حملے پر دباؤ کے بعد نیتن یاہو نے غزہ امن منصوبے پر لچک دکھائی، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
دوحہ:(آئی پی ایس) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے شدید دباؤ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے پر لچک دکھانے پر مجبور کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اسرائیل کے دوحہ پر حملے نے قطر میں جاری غزہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، جس پر خطے اور واشنگٹن میں سخت ردِعمل سامنے آیا۔ اس کے بعد امریکا اور عرب ممالک نے اسرائیل پر سفارتی دباؤ بڑھایا جس کے نتیجے میں نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں نرم رویہ اختیار کیا۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کروائیں، جن میں خاص طور پر غزہ سے مکمل انخلا اور فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق نکات شامل نہیں کیے گئے۔
پاکستان میں بھی غزہ امن منصوبے پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا، تاہم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ 20 نکات پاکستان کے تیار کردہ نہیں ہیں اور ان میں کئی اہم پہلوؤں کو شامل نہیں کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطر سے معافی مانگتے ہوئے دوبارہ حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا اور انہیں قبول کرنے سے فی الحال انکار کردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ خاتون کے جاپان کی پہلی وزیراعظم بننے پر خواتین ہی ناخوش، وجہ کیا ہے؟ اٹلی؛ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیویارک ٹائمز نیتن یاہو نے کے بعد
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
ٹیلی ویژن خطاب میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا، جہاں جنگ بندی کے نفاذ اور اس کے لیے ٹائم لائن سے متعلق تفصیلات طے کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، اور اسے ہر صورت غیر مسلح کیا جائے گا — چاہے یہ سفارتی طریقے سے ہو یا فوجی طاقت کے ذریعے۔ نیتن یاہو کے مطابق، امریکا کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا لازمی ہے اور یہ ذمہ داری اسرائیل خود پوری کرے گا۔
نیتن یاہو کے اس بیان سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کیا تو اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید تیز ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے بیشتر نکات منظور کر لیے ہیں، تاہم بعض شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے مجوزہ کردار کو مسترد کر دیا ہے۔