نیویارک سٹی کی میئرشپ کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور اسمبلی کے رکن زہران ممدانی حالیہ دنوں سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ تنقید کی وجہ ان کی یوگنڈا میں منعقد کی گئی پرتعیش 3 روزہ شادی کی تقریب ہے، جس میں سخت سیکیورٹی، فون جام کرنے والے آلات اور خفیہ ماحول میں تقریبات شامل تھیں۔

33 سالہ زہران ممدانی جو بھارتی نژاد فلم ساز میرا نائر اور معروف ماہرِ تعلیم محمود ممدانی کے بیٹے ہیں، 2025 کے نیویارک میئر کے انتخاب میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں اور ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے جیتنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ان کی شخصیت کو عوام میں سادگی، مسلمان، ایشیائی امریکی شناخت اور متوسط طبقے سے تعلق کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کو دھمکی کیوں دی؟

تاہم حال ہی میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے قریب بوزیگا ہِل میں واقع ان کے خاندان کی عالی شان رہائش گاہ پر 3 روزہ شادی کی تقریب نے ان کے ’سوشلسٹ‘ بیانیے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ تقریب میں صرف دعوت نامے پر محدود مہمان شریک ہوئے، جن کی حفاظت کے لیے نقاب پوش مسلح محافظ تعینات کیے گئے، جبکہ موبائل فون سگنلز جام رکھنے کے آلات بھی استعمال کیے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق تقریب کے دوران علاقے میں سخت پہرہ تھا اور مقامی افراد کو اس کی خبر بھی نہ ہو سکی۔ اس موقع پر یوگنڈا کے سابق سپریم کورٹ جج جارج کانیہہامبا کے انتقال پر علاقے میں سوگ کی کیفیت تھی، لیکن زہران کی شادی کی تقریبات کو اس مقامی روایت اور سوگ کے احترام کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک مقامی شخص نے کہاکہ یہاں کی ثقافت کے مطابق کسی کے انتقال پر سوگ منایا جاتا ہے، اس دوران جشن منانا انتہائی غیر حساس رویہ سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی زہران ممدانی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ زہران ممدانی نے آئی سی ای اہلکاروں کے نقاب پہننے کو ’فوجی جبر‘ قرار دیا تھا، لیکن اپنی شادی کی تقریب پر خود انہی جیسے مسلح نقاب پوش محافظ کھڑے کیے۔

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ آخر زہران ممدانی کو شادی کی تقریب میں فون جام کرنے والے آلات اور اتنی سیکیورٹی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کیا وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی امیرانہ طرز زندگی عوام کے سامنے آئے؟

زہران اور ان کی بیوی شامی نژاد مصورہ رما دواجی، اس سے قبل دبئی میں دسمبر 2024 میں نکاح کر چکے ہیں، جبکہ نیویارک میں فروری 2025 میں قانونی طور پر شادی کی رجسٹریشن کروائی گئی تھی۔ اب یوگنڈا میں منعقد کی گئی آخری تقریب کو ان کے حلقوں میں سرمایہ داری کی علامت اور دوغلا پن قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان

ناقدین کا کہنا ہے کہ زہران ممدانی سوشلسٹ نظریات کا پرچار تو کرتے ہیں، مگر خود سرمایہ دارانہ طرز زندگی گزارتے ہیں، جس سے ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پرتعیش شادی خفیہ ماحول زہران ممدانی نظریات پر سوالات نیویارک میئر شپ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نیویارک میئر شپ وی نیوز شادی کی تقریب

پڑھیں:

"ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماضی میں یہ باتیں عام سننے کو ملتی رہی ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھتہ بھی لیتی ہیں اور اب اسی طرح کا ایک بیان وزیرداخلہ کی طرف سے آیا ہے جس نے ہرکسی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ہونیوالی ایک ٹوئیٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ" ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"۔

پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کو اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف ملے گا، اسد عمر

ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025


وزیرداخلہ نے کسی عہدیدار کا نام نہیں لیا لیکن ان کا یہ اشارہ پریشان کن تھا اور وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالے ایک شخص کی طرف سے ایسا بیان جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا۔ 
اس پر چوہدری علی جٹ نامی صارف نے لکھا کہ "محسن نقوی صاحب آپ وزیر داخلہ ہیں، اس کے ساتھ ایک اچھے انویسٹیگیشن جرنلسٹ ،خود بتاسکتے ہیں کیونکہ اس میں تجسس اور تحقیق کی صلاحیت ، موثر انٹرویوز لینے کی صلاحیت ، تنقیدی سوچ ، استقامت اور صبر ،  اخلاقیات کا احترام ، تحریری اور لفظی صلاحیتیں ، مواد کی تجزیہ کرنے کی صلاحیت ان خوبیوں کے ساتھ حقائق کو کھوجنے اور عوام کو آگاہ صلاحیت کے ساتھ سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے "۔

میٹرک میں فیل کیوں ہوئے،والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان نے نہرمیں کود گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سوال مت پوچھیے!
  • اسحاق ڈار کا عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ
  • سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
  • ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب