بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں 2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلی سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت مصنوعی ذہانت کی عالمی ترقی تیز ہو رہی ہے اور اس شعبے میں جدت طرازی اجتماعی کامیابیوں کا رجحان ظاہر کر رہی ہے اور لارج لینگویج ماڈلز، ملٹی ماڈل اے آئی اور ہیومنائیڈ روبوٹس کے شعبے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں جس سے مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کو زیادہ موثر اور مضبوط ذہانت کی سمت میں فروغ مل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات اور چیلنجز نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن کیسے تلاش کیا جائے، اس حوالےسے فوری طور پر مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کس طرح تبدیل ہوتی ہے ، اسے انسانیت کے تحت استعمال اور کنٹرول کیا جانا چاہئے ، اور اچھائی اور اشتراک کی سمت میں ترقی کرنی چاہئے۔ مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے فائدے کے لئے ایک بین الاقوامی عوامی پروڈکٹ بننا چاہئے۔لی چھیانگ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کے بارے میں تین تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، مصنوعی ذہانت کی ترقی میں حاصل شدہ کامیابیوں کا مکمل استعمال کریں.

دوسرا یہ کہ جدت طرازی اور تعاون پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی نئی کامیابیوں کے لیے کوشش کی جائے۔ تیسرا یہ کہ ہم انسانیت کے فائدے کی خاطر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے تعاون کریں ۔ چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کو بہت اہمیت دیتا ہے، کثیر الجہتی اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے، اور بین الاقوامی برادری میں چینی دانش مندی کے ساتھ مزید چینی حل فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ چینی حکومت نے مصنوعی ذہانت پر عالمی تعاون تنظیم کے قیام کی تجویز بھی پیش کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر شخصیات نے بھی اس موقع پر تقاریر کیں۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ایک ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی مہمانوں اور مصنوعی ذہانت کی صنعت اور ریسرچ اداروں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کی چینی وزیر اعظم

پڑھیں:

پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور ’’اے آئی جیمنی‘‘ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لئے ’’ریڈ آلانگ‘‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔ گوگل کروم بک میں ’’کین وا‘‘ سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کی ویژنری قیادت کو سراہا۔ گوگل فار ایجویشن کے وفد نے ایجوکیشن خاص طور بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فار ایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ہب بنانا ہمارا عزم ہے۔ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لئے بھرپور معاونت کریں گے۔ مریم نواز نے لاہور میں ٹرک رکشے پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ نجی سکول میں پولیو ٹیم سے مبینہ بدسلوکی کا نوٹس لیا اور متعلقہ محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیو ٹیم کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے تفریح کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تناؤ کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • صدر زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کا عالمی ادارہ قائم کرنے پر زور
  • مصنوعی ذہانت
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز