ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی سے چینی غائب، نیا بحران سر اٹھانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی 'اکبری مارکیٹ' سے چینی غائب ہوگئی جس کے بعد چینی کا نیا بحران سر پر منڈلانے لگا۔لاہور کی اکبری منڈی کے سوداگروں نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 165 روپے کلو ایکس مل پرائس پر فراہمی کی شرط تو مان لی لیکن چینی کی فراہمی بند کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکبری منڈی میں چینی کا اسٹاک خاتمے کے قریب ہے، کئی روز سے شوگر ملز نے چینی فراہم نہیں کی ہے، انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو چند روز میں چینی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ شوگرملز سے165 روپےکلوکےحکومتی نرخوں پرچینی فراہم نہیں کی جارہی، ان کا کہنا ہے کہ 165 روپےکلوکےحساب سے چینی ملے گی تو ہی حکومتی نرخ پربیچیں گے۔دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ شوگر ملیں 165 روپے ایکس مل قیمت پر چینی فراہم کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی 165 روپے کلو بیچنے کے معاہدے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوسکیں، بازاروں میں اب بھی چینی کی فی کلو پرچون قیمت 185 سے 190 کے درمیان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں چینی شوگر ملز چینی کی سے چینی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔