نیویارک: پاکستان کے نور زمان کا اوپن اسکواش کلاسک ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے 74 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے اوپن اسکواش کلاسک ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے امریکا کے شہر نیویارک میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں نور زمان نے اپنا پہلا راؤنڈ میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
نور زمان نے اپنے حریف اسپین کے برناٹ جومی کو صرف 33 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے قابو کرلیا۔
نور زمان نے پہلا گیم 11-9 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 11-3 سے کامیابی پائی، تیسرا اور فیصلہ کن گیم نور زمان نے 12-14 سے اپنے نام کیا۔
دیگر دونوں پاکستانی کھلاڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے، محمد عاصم خان کو اپنے پہلے ہی میچ میں مصر کے مصطفیٰ السیرٹی کے ہاتھوں ناکامی اٹھانی پڑی۔
محمد اصحاب عرفان بھارتی حریف ویلاون سینتھل کمار سے ہار گئے، دونوں پاکستانی کھلاڑی ایک گیم بھی نہ جیت سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کی میری ٹائم صنعت میں سنگِ میل— بنکرنگ کے لیے پہلا لائسنس جاری
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گی اور آپریشنز سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کر دیے گئے ہیں، نئی سروس سے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار بڑھے ہو گا، ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی ہو گی۔