9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا باقی ہے؟

ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں مفاہمت کی سیاست اپنانی چاہیے۔ انہوں نے سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ سیاسی جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔

جب ملاقاتی نے پوچھا کہ آپ جیل سے باہر آ سکتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا ’اگر میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پہلے رہا ہو جاؤں تو مجھے میرے اپنے لوگ ہی کھا جائیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر جاری تنازعات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ لوگ کسی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ملاقاتی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی جس جیل میں ہیں وہاں گھریلو سا ماحول ہے ، شاہ محمود قریشی کا کھانا میاں محمود الرشید کے گھر سے آتا ہے، جبکہ ڈاکٹر یاسمین کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کا علاج کر رہی ہیں، اور دوائیں تجویز کرتی ہیں۔

ملاقاتی نے یہ بھی بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو یہ بھی پتا ہے کہ ان کا بیٹا زین قریشی ڈیل کر چکا ہے مگر انہیں امید ہے کہ ان کی بیٹی مہربانو قریشی ان کے کے لیے کوشش کرتی رہتی ہیں اور وہ ملاقات کے لیے بھی آتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا سیاسی سفر

شاہ محمود قریشی کا تعلق ملتان کے ایک بااثر اور تاریخی سیاسی و مذہبی خاندان سے ہے، جو صدیوں سے جنوبی پنجاب کی سیاست اور روحانی گدی نشینی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ان کے خاندان کا سیاسی سفر ان کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی سے نمایاں طور پر جُڑا ہے، جو 1985 سے 1988 تک پنجاب کے گورنر رہے۔

مخدوم سجاد حسین قریشی نے نہ صرف سیاسی میدان میں اپنا اثرورسوخ قائم کیا بلکہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی اور شاہ رکن عالم کے مزارات کے سجادہ نشین کے طور پر بھی اپنی رُوحانی ساکھ کو مضبوط کیا۔

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر کیا اور بعد میں سینیٹر منتخب ہوئے، جس سے اُن کے خاندان کی سیاسی حیثیت کو مزید استحکام ملا۔

مخدوم سجاد حسین قریشی کی قیادت نے قریشی خاندان کو ملتان میں ایک مضبوط سیاسی ڈھانچہ فراہم کیا، جو شاہ محمود قریشی کے لیے سیاسی میدان میں کامیابی کی راہ ہموار کرنے کا باعث بنا۔

’شاہ محمود قریشی کے دادا مخدوم مرید حسین قریشی بھی سیاسی طور پر فعال تھے اور قیام پاکستان سے قبل قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔‘

وہ قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھیوں میں شامل تھے، لیکن تاریخی تنازعات کے مطابق انہوں نے 1946 کے انتخابات میں یونینسٹ پارٹی کی حمایت کی جو مسلم لیگ کے مقابلے میں ناکام رہی۔

شاہ محمود قریشی کے قریبی حلقے کہتے ہیں ان کے خاندان کی روحانی حیثیت اور زمینداری نے انہیں ملتان کے علاقے میں ایک اہم مقام عطا کیا۔ مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے مریدین کے نیٹ ورک کے ذریعے سیاسی اثرورسوخ برقرار رکھا۔

مخدوم مرید حسین قریشی کی سیاسی حیثیت بعد میں ان کے بیٹے سجاد حسین قریشی اور پوتے شاہ محمود قریشی کے لیے سیاسی سرمایہ ثابت ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خاندان کی اس سیاسی اور روحانی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1985 میں غیر جماعتی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر کیا اور بعد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور بالآخر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی۔

ان کی سیاسی جدوجہد اور سفارتی مہارت نے انہیں دو بار وزیر خارجہ کے عہدے تک پہنچایا۔ شاہ محمود نے اپنے خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی بیٹی مہربانو قریشی اور بیٹے زین قریشی کو بھی سیاست میں متعارف کرایا۔

اس پر کچھ حلقوں نے ان پر موروثی سیاست کے الزامات عائد کیے، تاہم ان کی سیاسی حکمتِ عملی اور ملتان میں مضبوط عوامی بنیاد نے قریشی خاندان کو پاکستان کی سیاست میں ایک اہم قوت کے طور پر برقرار رکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی کتنے مقدمات میں بری ہوچکے، اور اب کتنے مقدمات ان پر چل رہے ہیں؟

شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، سائفر کیس میں بریت کے بعد شاہ محمود قریشی کا نام 9 مئی جی ایچ کیو کیس میں ڈال دیا گیا جس کے بعد ہم عدالت میں ایک دراخوست دائر کی اور کہاکہ ہمیں بتایا جائے شاہ محمود قریشی پر کتنے اور مقدمات درج ہیں۔

وکیل کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے حوالے سے 6 مقدمات شاہ محمود قریشی پر درج ہیں جس پر ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی لیکن بعد میں پتا چلا کہ حکومت نے 9 مئی میں 9 مزید کیسز میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ڈال دی ہے۔ لاہور میں کل 14 کیسز بنائے گئے تھے جن میں ایک کیس لانگ مارچ کا شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ 9 مئی کے 10 کے قریب کیسز ہیں جن میں ان کی ضمانت ہو چکی ہوئی ہے، 6 کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کروائی گئی تھی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر ہیں کہ ضمانت قبل از گرفتاری کو عدم پیروی پر خارج نہیں کریں گے بلکہ مریٹ پر خارج کریں گے۔

’شاہ محمود قریشی اب 9 مئی کے 4 مقدمات میں جیل میں ہیں، جی ایچ کیو حملہ کیس میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے، جبکہ جناح ہاؤس، شادمان پولیس اسٹیشن، شیر پاؤ پل، کنٹونمنٹ کیس میں بری ہو چکے ہوئے ہیں۔‘

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے عدالت کو وہ سب ریکارڈ دیا کہ شاہ محمود قریشی 7 سے 9 مئی تک لاہور میں موجود نہیں تھے، عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے علاج کی غرض سے کراچی میں تھے، اسپتال اور سفری دستاویزات بھی عدالت میں جمع کروائیں جس پر عدالت نے کہاکہ اس کو بعد میں دیکھتے ہیں۔

’شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے 3 کیس انسداد دہشتگردی عدالت تھری میں ہیں اور اے ٹی سی ون میں ایک ضمانت کا کیس زیر سماعت ہے، ان کیسز میں عدالت کئی بار پراسیکیوشن کو کہہ چکی ہے کہ ریکارڈ پیش کیا جائے مگر پیش نہیں کیا جاتا۔ کبھی کہا جاتا ہے پراسیکیوٹر نہیں ہے، کبھی کہا جاتا ہے شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں۔‘

وکیل نے بتایا کہ ان حیلے بہانوں کی وجہ سے شاہ محمود کی 4 کیسز میں ابھی تک ضمانت نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بے گناہی کے تمام شواہد عدالتوں میں جمع کروا دیے ہیں، عدالتیں اگر انصاف پر مبنی فیصلے کریں گی تو شاہ محمود قریشی دو دن میں رہا ہو سکتے ہیں۔

جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لے سکتے ہیں؟

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ہمیشہ پرو اسٹیبلشمنٹ رہے ہیں انہوں نے اپنی ساکھ بنانے کے لیے جیل جانا تو قبول کر لیا تھا لیکن وہ باہر آنے کو اب تیار نہیں ہیں، وہ اس لیے باہر نہیں آنا چاہتے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر ہی جیل سے باہر نکلنے والوں کی ساکھ متاثر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کوئی مائنس عمران خان رول ادا کر سکتے ہیں تو وہ بے وقوف ہے، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے اور عمران خان ہی لیڈر ہے۔

سلمان غنی نے کہاکہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ پرو اسٹیبلشمنٹ رہنے والے بندے نے اتنی لمبی جیل کاٹ لی۔ شاہ محمود قریشی کو میں 35 سال سے جانتا ہوں، وہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رہے، اب وہ پی ٹی آئی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ، شاہ محمود قریشی نے نیا فارمولا پیش کردیا

’میں نے یہ دیکھا ہے جو سیاستدان پارٹیاں بدلتا ہے وہ ترقی کرتا ہے اس کو اسٹیبلشمنٹ بھی پسند کرتی ہے، ثابت قدم رہنے والے اتنی ترقی نہیں کرتے۔‘

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں پارٹی کے اندر کسی کا کوئی رول نہیں ہو سکتا۔ شاہ محمود قریشی اگر باہر آتے ہیں تو انہیں بات کرنی آتی ہے، میڈیا کو انگیج کرنا آتا ہے، لیکن یہ سب چیزیں عمران کو پسند نہیں ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے شاہ محمود قریشی باہر آکر پارٹی کو لیڈ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف سیاسی سفر شاہ محمود قریشی کوٹ لکھپت جیل گدی نشین ملتان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف سیاسی سفر شاہ محمود قریشی کوٹ لکھپت جیل ملتان وی نیوز شاہ محمود قریشی کو شاہ محمود قریشی نے شاہ محمود قریشی کے کہ شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی کا کوٹ لکھپت جیل نے بتایا کہ ملاقاتی نے بانی پی ٹی خاندان کی کے طور پر پی ٹی آئی نے کہاکہ سکتے ہیں کی سیاسی قریشی کی کیسز میں انہوں نے کی سیاست کیس میں میں ایک نے اپنے سے باہر جیل میں میں ہیں مئی کے یہ بھی کے بعد جیل سے کے لیے

پڑھیں:

پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا 


پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا جب کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں اپریٹ کرے گی۔

پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی، اسلام آباد سے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور  شام 5 بجے  مانچسٹر پہنچے گی، مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان نے کہا کہ مانچسٹر کی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

ترجمان  پی آئی اے نے کہا کہ پروازیں بکنگ کیلئے کھول دی گئی ہیں اور انتہائی موزوں کرایہ متعارف کروایا گیا ہے۔

اب ہمارے ہم وطن 15 گھنٹے کی مسافت کے بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے، 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے یہ روٹ شروع کرنے پر بہت پر جوش ہے۔

ترجمان کے مطابق ہمارا نصب العین ہے کہ ہم مسافروں کو انتہائی آرام دہ اور تمام تر سہولیات سے مزین سفری سہولیات مہیا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لے سکتے ہیں؟
  • تحریک انصاف کے تحت باقی پی ٹی آئی عمران کی سالگرہ منائی گئی
  • 61 سال پہلے ممبئی آکر بے گھر اور بھوکا رہا، جاوید اختر کا اپنے کیرئر کے بارے میں جذباتی پیغام
  • اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ‘اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: خواجہ آصف
  • پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا 
  • رشب شیٹی کی ‘کانتارا چیپٹر 1’ نے پہلے ہی دن 60 کروڑ روپے کمالیے
  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان