data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف میاں سرفراز ٹاؤن کے زیرِ اہتمام بانیِ تحریک انصاف عمران خان کی 73ویں سالگرہ جوش اور جذبے سے منائی گئی اس موقع پر کیک کاٹا گیا، جس میں میاں سرفراز ٹاؤن کے صدر عدنان خان دیسوالی جنرل سیکرٹری عدیل خان تنولی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے ذمہ داران، حقیقی ایم پی اے نعیم سمیع قریشی، حارث جہانگیری، عماد شیخ اور میاں سرفراز ٹاؤن کے سینئر نائب صدر اویس اجمیری، عدنان خان یوسف زئی، شاہد قریشی ناصر خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم سمیع قریشی نے کہاہمارے دل کی دھڑکن، ہمارے رہنما، ہمارے قائد عمران خان۔ وہ مردِ درویش جس نے مایوسی کے اندھیروں میں امید کا چراغ روشن کیا۔ ان کی 73ویں سالگرہ صرف ایک عمر کا سنگِ میل نہیں، بلکہ عزم، قربانی اور جدوجہد کے اُس سفر کی یاد دہانی ہے جو قوم کو خودداری اور غیرت کا سبق دیتا ہے۔عمران خان نے کرکٹ کے میدان سے عزت اور وقار کی پہچان بنائی، اور سیاست کے میدان میں قوم کو ایمان، انصاف اور سچائی کا راستہ دکھایا۔ وہ لیڈر نہیں، ایک تحریک ہیں — وہ خواب ہیں جو اقبال نے دیکھا، وہ حوصلہ ہیں جو قائد نے جیا، اور وہ آواز ہیں جو آج ہر پاکستانی کے دل سے نکلتی ہے۔آخر میں تمام شرکاء نے عمران خان کی درازیِ عمر، صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں ہمیشہ اپنی خاص حفاظت میں رکھے، اور اُن کے مشنِ حق کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ آمین۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی باپ بیٹی نے گنیز کی سالگرہ پر مزید 3 عالمی ریکارڈز بنا دیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی 70 ویں سالگرہ پر ان باصلاحیت باپ بیٹی نے مزید 3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام پہلے سے زیادہ روشن کر دیا۔ راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ان کی کم عمر بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کی کیٹیگری میں ملک کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی مخصوص کیٹیگری متعارف کرواتے ہوئے دونوں کو خصوصی اہداف بھیجے تھے، جن میں حیرت انگیز مہارتوں کا مظاہرہ درکار تھا۔

فاطمہ نسیم کو انڈا دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر غبارے پھاڑنے کا نیا ریکارڈ بنانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔ انہیں 30 سیکنڈ میں کم از کم 70 غبارے پھاڑنے کا ہدف دیا گیا، تاہم فاطمہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ وقت میں 76 غبارے پھاڑ ڈالے اور انڈا بھی محفوظ رکھا۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ ملک میں ایسی صلاحیتوں کی موجودگی کی بھی بہترین مثال ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھا رہی ہیں۔

دوسری جانب راشد نسیم نے ایک بار پھر اپنی حیرت انگیز جسمانی قوت اور مہارت کا عملی ثبوت دیا۔ انہوں نے شن کی مدد سے ماربل ٹائلز کو توڑنے کے ریکارڈ میں 35 کے مقابلے میں 42 ٹائلز توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو نن چکو استعمال کرتے ہوئے غبارے پھاڑنے کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی بنا ڈالا، جس کی خاص شرط یہ تھی کہ دونوں غبارے ایک ہی وقت میں پھٹنے چاہییں۔ انہوں نے یہ چیلنج بھی کامیابی سے پورا کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر جاری خصوصی ویڈیو میں اس باپ بیٹی کی کارکردگی کو نمایاں جگہ دی، جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ راشد نسیم اور فاطمہ نسیم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے بہترین سفیر بن چکے ہیں۔

راشد نسیم اس سے قبل متعدد ممالک میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی مقابلوں تک پہنچنے اور کامیاب ہونے کی مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی تعاون کے بغیر عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں، مگر انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو حکومتی سطح پر وہی اہمیت دی جائے جو دنیا کے دیگر ممالک میں دی جاتی ہے، تاکہ نوجوان نسل بھی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکے اور عالمی ریکارڈز میں پاکستان کا حصہ مزید بڑھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی منائی جارہی ہے
  • پاکستانی باپ بیٹی نے گنیز کی سالگرہ پر مزید 3 عالمی ریکارڈز بنا دیے
  • کرپشن کی سزا موت کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے:اختر اقبال ڈار
  • تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان سے نئی آئینی ترمیم پر خصوصی انٹرویو
  • نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، تحریک انصاف گلگت بلتستان نے اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ نام مسترد کر دیئے
  • وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے،جنید اکبر خان
  • ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
  • اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟