ویسٹ انڈیز کے سابق وائٹ بال کپتان نیکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ پورن نے ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

پورن نے 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ان کا مجموعہ 1983 رنز رہا۔ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں نظر نہیں آئے تھے، اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھی انتخاب سے انکار کر چکے تھے۔

تاہم ان کی ریٹائرمنٹ اس لیے چونکا دینے والی ہے کہ نومبر 2024 میں اپنے 100ویں ٹی20 میچ کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ مزید 100 میچز کھیل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پورن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کھیل نے مجھے بے شمار خوشیاں، مقصد، ناقابلِ فراموش یادیں اور ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز دیا۔

ان کا کہنا تھا میرون جرسی پہننا، قومی ترانہ سن کر میدان میں اترنا اور ہر بار اپنی پوری جان لڑانا، ان جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مداحوں، اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سے ان کی محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔

پورن نے 2016 میں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ٹی20 ڈیبیو کیا اور 2019 میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2022 میں انہیں وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا گیا، تاہم اسی سال آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انہوں نے قیادت چھوڑ دی۔

مزید پڑھیں:سری لنکا کے سابق کپتان انجلو میتھیوز کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دلچسپ امر یہ ہے کہ 2024 پورن کے کیریئر کا سب سے کامیاب سال رہا۔ انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 170 چھکے مارے اور آئی پی ایل 2025 میں 196.

25 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 524 رنز اسکور کیے، جن میں 5 نصف سینچریاں شامل تھیں۔

پورن فرنچائز کرکٹ میں بدستور سرگرم رہیں گے۔ وہ اس موسمِ گرما میں امریکا کی مِیجر لیگ کرکٹ (MLC) اور انگلینڈ کی ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ آئی پی ایل، سی پی ایل اور یو اے ای کی آئی ایل ٹی 20 میں بھی مستقل حصہ لیتے رہے ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے بیان میں کہا کہ نیکولس پورن کی خدمات پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے جو یادگار لمحات مداحوں کو دیے، ان کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بین الاقوامی کرکٹ ریٹائرمنٹ نیکولس پورن ویسٹ انڈیز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی کرکٹ ریٹائرمنٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ویسٹ انڈیز انہوں نے پورن نے کے لیے

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی، سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکا روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت متوقع ہے، ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے، پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جبکہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکا کیلئے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی
  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • جسپریت بمراہ کا جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان