مودی راج میں مسلم مخالف اقدامات شدت اختیار کر گئے، سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی نئی لہر نے ملک کے سیکولر چہرے کو ایک بار پھر داغدار کردیا ہے۔
بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی سرپرستی میں چلنے والی یہ ہندوتوا اور مسلم دشمن پالیسی نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن چکی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیونکہ ان مصنوعات کے منافع کو مذہب کی تبدیلی اور دہشت گردی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
آدتیہ ناتھ کے اس اشتعال انگیز بیان کے بعد بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کے خطاب کے بعد رامپور اور بہار میں انتہا پسند ہندو جتھوں نے مساجد پر حملے کیے اور قرآن پاک کی بے حرمتی بھی کی۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مودی حکومت کے زیر سایہ ریاستی مشینری خود ان فسادی عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2017ء سے جاری یوگی آدتیہ ناتھ کی “بلڈوزر پالیسی” کے تحت ہزاروں مسلم خاندانوں کے گھر مسمار کیے جا چکے ہیں۔ انہیں بغیر کسی قانونی جواز کے بے دخل کیا گیا، جس سے لاکھوں مسلمان خواتین اور بچے متاثر ہوئے۔
مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے تعلیمی، معاشی اور مذہبی حقوق مسلسل خطرے میں ہیں۔
بھارت کے آئین میں درج سیکولر ازم اور برابری کے اصول مودی راج میں عملاً ختم ہو چکے ہیں۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے نظریات اب ریاستی پالیسیوں کا حصہ بن چکے ہیں، جن کا مقصد بھارت کو مکمل طور پر ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا ہے۔
عالمی مبصرین کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف یہ ریاستی سرپرستی میں چلنے والی مہم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلمانوں کے خلاف آدتیہ ناتھ
پڑھیں:
صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں