کرینہ کپور بھی راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہشمند؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی سے پہلے ان کا ایک دلچسپ انکشاف۔
کم ہی لوگوں کو علم ہے کہ کرینہ کپور، شادی سے پہلے، ایک معروف سیاستدان پر دل ہار بیٹھی تھیں۔ اس بات کا انکشاف خود کرینہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
کرینہ کپور، جو اپنے کیریئر کے آغاز میں اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں، نے ایک وقت میں مشہور سیاستدان راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
انہوں نے یہ انکشاف مشہور شو ‘رینڈوو ود سیمی گریوال‘ میں کیا، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی ایک شخص کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گی؟ کرینہ نے جواب دیا، ‘یہ تھوڑا متنازعہ ہو سکتا ہے، لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی۔‘
کرینہ نے مزید کہا کہ وہ راہول گاندھی کی تصویریں دیکھتی رہتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ ان سے ملاقات کتنی دلچسپ ہو سکتی ہے۔ ‘میں ایک فلمی خاندان سے ہوں اور وہ ایک سیاسی خاندان سے، اس لیے ہمارے درمیان بات چیت بہت دلچسپ ہو سکتی ہے۔‘
تاہم، برسوں بعد جب کرینہ سے اس بات کے بارے میں دوبارہ سوال کیا گیا، تو انہوں نے اسے ایک پرانی کہانی قرار دے کر کہا کہ یہ موضوع اب ختم ہو چکا ہے۔ لیکن اس انکشاف نے اس وقت ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
کرینہ کپور کی زندگی ہمیشہ میڈیا کی نظروں میں رہی ہے، اور ان کے افیئرز اور تعلقات نے ہمیشہ عوام کی توجہ کو اپنی طرف کھینچا ہے۔
مزیدپڑھیں:زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا افضل ہے یا متعدد میں تقسیم کرنا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرینہ کپور کو ڈیٹ
پڑھیں:
علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔