ٹرمپ کے فون پر ’’نریندر سرنڈر‘‘ کر کے ہدایات کو تسلیم کیا گیا، راہول گاندھی کی سخت تنقید
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
آپریشن سندور کی ناکامی، مودی سرکار کی ناقص خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی شدید برہم ہوگئے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنے حالیہ خطاب میں مودی کی ناکام حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’مودی سرکار بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، مودی سرکار ’’سرنڈر والی چٹھی‘‘ لکھنے کے عادی ہیں، ٹرمپ کے فون پر ’’نریندر سرنڈر‘‘ کر کے ٹرمپ کی ہدایات کو تسلیم کیا گیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی قیادت سرنڈر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، مودی سرکار سپر پاور کے اشارے پر سر جھکانے والے لوگ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راہول گاندھی مودی سرکار
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے برطانوی فیصلے سے متفق نہیں ہوں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں۔
لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں، لیکن فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر ان کا موقف مختلف ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور امن منصوبے کے تحت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اعلان ٹرمپ کے دورے سے جڑا ہوا نہیں بلکہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطلب حماس کو فائدہ دینا ہے؟ اس پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کا کسی بھی سیاسی عمل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بطور ریاست تسلیم کیا جائے گا۔