پاکستان اور چین کو ایک نہیں ہونے دینا: راہول گاندھی کی تقریر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا اسٹریٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔
تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف سب سے بڑاجرم ہوگا۔
اپنی تقریر میں کانگریس رہنما نے مزید کہا تھا کسی وہم میں نہ رہیں، اپنے سامنے کھڑی طاقت کو کم نہ سمجھیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راہول گاندھی پاکستان اور چین کو
پڑھیں:
بی جے پی کی ووٹ چوری چھپانے کیلئے "ایس آئی آر" بنایا گیا ہے، راہل گاندھی
کانگریس لیڈر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری صاف صاف ہوئی ہے، پچیس لاکھ ووٹ چوری کئے گئے ہیں، ہر آٹھ میں سے ایک ووٹ بدلا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتوار کو بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر "ووٹ چوری" ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین پر حملہ ہو رہا ہے اور کانگریس کے پاس اس کے مزید شواہد موجود ہیں جو وقت آنے پر پیش کئے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ تقریباً 25 لاکھ ووٹ چوری کئے گئے ہیں اور دعویٰ کیا کہ ہر آٹھ میں سے ایک ووٹ میں ہیرا پھیری ہوئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری صاف صاف ہوئی ہے، پچیس لاکھ ووٹ چوری کئے گئے ہیں، ہر آٹھ میں سے ایک ووٹ بدلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو اعداد و شمار ہیں، اس کے مطابق یہی صورتحال مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں بھی ہوئی ہے، یہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ پالیسی ہے، ہمارے پاس مزید ثبوت ہیں، ہم مناسب وقت پر پیش کریں گے۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ ووٹ چوری کا ہے اور "ایس آئی آر" ایک ایسا نظام ہے جو اس چوری کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اسے چھپانے کا طریقہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری تفصیلی معلومات ہیں، ابھی تو بہت تھوڑا بتایا ہے، جمہوریت اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین پر حملہ ہو رہا ہے اور یہ حملہ نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی مشترکہ شراکت سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے نقصاندہ ہے۔ راہل گاندھی نے حال ہی میں ہریانہ کے انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ووٹر لسٹ جھوٹی ہے تو پھر جمہوریت باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سچ اور عدم تشدد کے ذریعے جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے آئیں۔