مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، تین سوالوں کا جواب دیں، راہول گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، تین سوالوں کا جواب دیں، راہول گاندھی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز )بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔ انھوں نے کہا مودی جی، آپ نے ٹرمپ کے آگے جھک کر بھارتی مفادات کی قربانی کیوں دی؟ مودی جی صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں آپ کا خون کھولتا ہے؟ آپ نے بھارت کی عزت پر سمجھوتا کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن اور کانگریس نے آپریشن سندور کے دوران حکومت کا ساتھ دیا، لیکن سیز فائر کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے بی جے پی کی حکومت پر حملے شروع کیے ہیں۔ اب انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مودی پر زور دیا کہ وہ خالی خولی بھاشن نہ دیں اور انھیں تین سوالوں کے جواب دیدیں۔
انکا پہلا سوال یہ تھا کہ آپ نے پاکستان کے دہشتگردی پر بیان پر یقین کیوں کیا؟ نمبر دو آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟اور نمبر تین آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں کھولتا ہے؟ راہول گاندھی نے مزید کہنا تھا کہ آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا۔
اس سے قبل کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا کہ سفارتی وفد بیرون ملک بھیجنا بھارتی حکومت کا ڈبلیو ایم ڈی، ویپنز آف ماس ڈسٹریکشن (بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ دوسری جانب کرنے کا ہتھیار) ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مودی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں اور امریکی صدر ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے دعوے کی وضاحت کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان غزہ میں حالیہ دنوں میں بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ شہید ہوئے، فلسطینی وزیر صحت جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی استحکام سے اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ورلڈ بینک پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، بیرسٹر سیف سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جسٹس جمال مندوخیل نے افتتاح کیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: راہول گاندھی
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار
افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندیوں کی درخواست دی ہے، دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ان شواہد میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا اور بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کو درہم برہم کرنا اور سبوتاژ کرنا ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم