بھارت کی خارجہ پالیسی بربادی کا شکار ہے، راہول گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے جس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو جواب دینا چاہیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے بھارت کے سفارتی معاملات کے حوالے سے کئی تنقیدی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان ثالثی کا اختیار دیا اور کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت کیوں نہیں کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کیا ایس جے شنکر وضاحت کریں گے کہ کسی ایک ملک نے پاکستان کی مذمت کرنے میں ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ ٹرمپ کو دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کرنے کو کس نے کہا؟ بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو گئی ہے۔قبل ازیں راہول گاندھی وزیر اعظم مودی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔ انہوں نے 12 مئی کو مودی کے قوم سے خطاب کا ایک کلپ بھی شیئر کیا اور لکھا”مودی جی، کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، مجھے بتائیں آپ نے ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارت کے مفادات کو کیوں قربان کیا؟ آپ نے بھارت کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے راہول گاندھی بھارت کی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔