پہلگام واقعہ، تناؤ کا شکار مودی حکومت کو 10 مئی سے شدید داخلی دباؤ کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 22 اپریل کو پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سے 10مئی کو جنگ بندی تک جس تناؤ کا سامنا تھا اب یہ تناؤ داخلی سطح پر شدید دباؤ کی شکل اختیار کر گیا جس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اس بات کا اندازہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے ٹوئٹر پوسٹ میں لگائے الزامات اور سوالات سے لگایا جا سکتا ہے جن میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کتنے طیاروں سے محروم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے ہفتہ کو بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر ʼآپریشن سندورʼ سے پہلے پاکستان کو مبینہ طور پر مطلع کرنے کا الزام لگایا اور اسے جرم قرار دیا۔
رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو اطلاع دینا جرم تھا۔
اُنہوں نے لکھا کہ وزیر خارجہ نے کھلے عام اعتراف کیا کہ بھارتی حکومت نے یہ کیا۔
راہول گاندھی نے اس معاملے پر برسراقتدار حکومت سے بھی سوال کیا کہ اس کی اجازت کس نے دی؟ اس کے نتیجے میں ہماری فضائیہ کے کتنے طیارے ضائع ہوئے؟ اور دیس کو کتنا نقصان ہوا؟ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر آپریشن سندور کا ذکر کر رہے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راہول گاندھی نے
پڑھیں:
بھارت نے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے، برطانوی وزیر خارجہ، اسحاق ڈار سے ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پہلگام میں دہشتگرد حملہ خوفناک تھا۔ برطانیہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان بھی دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ نہ ملے۔