دپیکا اور رنویر سنگھ نے پہلی بار بیٹی ’دعا‘ کی جھلک دکھا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
بالی وُوڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ اس دیوالی پر اپنی ننھی پری کو دنیا کے سامنے لے آئے جس کا چہرہ اب تک کسی نے نہیں دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دیوالی بالی ووڈ جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا کے لیے کچھ خاص بات لیے ہوئی تھی۔
انھوں نے ممبئی میں اپنے گھر پر قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیوالی منائی۔ اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
دپیکا اور رنوریر رواں برس جولائی میں ایک خوبصورت بیٹی کے ماں باپ بنے تھے جس کا نام دعا رکھا تھا تاہم اب تک کسی نے میڈیا پر بچی کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی تھی۔
اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لانے کے لیے دپیکا اور رنویر نے دیوالی کے موقع کا انتخاب کیا اور پہلی بار میڈیا کو بیٹی کی جھلک دکھائی۔
دونوں نے میڈیا کے سامنے بیٹی کے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور ویڈیوز بھی بنائیں اور پھر انھیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا۔
اس طرح دپیکا اور رنویر نے اس دیوالی کو اپنی زندگی کی سب سے بہترین اور یادگار دیوالی بنالیا۔
دپیکا سرخ ساڑھی میں نہایت دلکش اور رنویر سفید شیروانی میں خوب جچ رہے تھے جبکہ ان کی بیٹی نے بھی سرخ رنگ کا روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ جوڑے کی شادی 14 نومبر 2018 کو اطالوی علاقے Lake Como میں ہوئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اور رنویر دپیکا اور
پڑھیں:
کراچی میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
شہر قائد کے علاقے کلفٹن اپرگزی میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گزری بلوچ پاڑہ نورانی مسجد کے قریب گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کیا۔
بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ایس ایچ او کلفٹن عمران سعد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی۔
قتل ہونے والی ماں کی شناخت 45 سالہ کلثوم جبکہ 12 سالہ بچی کی شناخت مریم کے نام سے کی گئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں دہرے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔