کراچی: سچل گوٹھ سے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ مختلف علاقوں میں 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔
پولیس نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے خاتون سے اسلحے کے زور پر کان کی بالیاں بھی چھینی تھیں۔
گرفتار ڈاکوؤں سے پستول، موبائل فونز، گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو عبدالصمد، رضوان اور آفتاب علی عادی جرائم پیشہ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
THATTA:چھتو چنڈ کے قریب 5 میل موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت غلام رسول عرف غلامو بروہی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ موقع سے اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔
زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔