پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا: راشد محمود سومرو
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟
انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت کریں گے، کیا اب ڈاکو گروپ صحافی بن کر ہمارا انٹرویو کرے گا؟
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
شکارپور؛ پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈی ایس پی بھی زخمی
سکھر:شکارپور میں پولیس نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آپریشن کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس زخمیوں میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی ظھور احمد سومرو شامل ہیں۔
ہلاک 4 ڈاکوؤں کی شناخت امداد شیخ، شدن شیخ، شھمور شیخ اور برکت شيخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈاکوؤں کی لاشیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور مزید ڈاکوؤں کی شناخت جاری ہے۔
دوسری جانب، زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے بتایا کہ زخمی ڈی ایس پی پارس بکھرانی کو ضیاء الدین اسپتال سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہمیں شکارپور پولیس پر فخر ہے جس نے سندھ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا۔
ضلعی چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ سید کمیل حیدر شاہ پارس بکھرانی سندھ کی بہادر بیٹی ہے، ہم ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔