پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، راشد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے، ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت کریں گے، کیا اب ڈاکو گروپ صحافی بن کر ہمارا انٹرویو کرے گا؟ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی کارروائی 2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا
سٹی 42: کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرکے 2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا ۔
محمد عمران ڈی پی او راجن پور کے مطابق راجن پور میں کچہ تھانہ سونمیانی کی حدود میں پولیس کی بروقت کارروائی سے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کچہ کے ڈاکوؤں کیجانب سے 02 افراد کو اغوا کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت رسپانس، دیکرڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔اغوا کاروں کے قبضہ سے مغویان یونس اور بخت علی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کی بلٹ پروف گاڑی کو معمولی تقصان پہنچا۔
پولیس کو دھمکیاں،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل والی سڑک کی سکیورٹی درہم برہم کردی