جماعتِ اسلامی کے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ، لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔
یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔
اجلاس میں اجتماعِ عام کے تمام انتظامات ، جن میں کارکنان کے قیام قیام و طعام، ٹرانسپورٹ کے نظام، سیکورٹی پلان، خواتین شرکا کے لیے علیحدہ انتظامات اور استقبال کے مراحل شامل ہیں ، ان امور کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔
ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کے مطابق یہ اجلاس دراصل ایک حتمی مشاورتی مرحلہ ہے جس کے بعد مینارِ پاکستان پر ہونے والے عظیم اجتماع کی تیاریوں کو آخری شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اجتماعِ عام میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنان، نوجوان، خواتین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع قومی بیداری، اسلامی نظام کے نفاذ، اور عدل و انصاف کے قیام کی جدوجہد کا ایک نمایاں مظہر ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ اجتماع عام نہ صرف جماعت اسلامی کے کارکنان کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کی نظریاتی سمت کے تعین میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام انتظامی ٹیمیں اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور مینارِ پاکستان پر عظیم الشان اجتماع کے لیے فضا پرجوش ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی