اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس،جاوداں فہیم کی خصوصی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی سہولت، ضروریات اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ذمے داران کی نشست منعقد کی گئی۔ اس اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی نمائندگان، شعبہ جات کی نگراں خواتین اور منتظمین نے شرکت کی۔نشست کی صدارت ناظمہ کراچی حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر تحریکی جذبے کی علامت ہے۔ اس موقع پر ہر کارکن اور ذمے دار کو اپنی خدمت، نظم و ضبط اور حسن انتظام سے اپنی ذمے داری کا حق ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں سفر، قیام، طعام، طبی امداد، بیت الخلا اور تربیتی انتظامات سمیت شرکا کی تمام ممکنہ ضروریات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف کمیٹیوں نے اپنی تیاریوں کی رپورٹ پیش کی جبکہ آئندہ دنوں کے لیے مزید اقدامات طے کیے گئے۔جاوداں فہیم نے کہا کہ کراچی سے جانے والے قافلوں کی روانگی سے قبل ہر فرد کی سہولت کے لیے مکمل پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔ خدمت، قربانی اور اجتماعیت کے یہ لمحات ہماری تحریک کے استحکام کی بنیاد ہیں اور ہر کارکن اس موقع کو اخلاص نیت اور عزم کے ساتھ نبھائے۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اجتماعِ عام کے دوران کراچی کی نمائندگی بہترین نظم و ضبط، خدمت اور عملی کردار سے کی جائے گی۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں اجتماع عام کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے ذمے داران کا اجلاس ہو رہا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوداں فہیم کے لیے
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔