---فائل فوٹو 

پاکستان کے سینئر سیاست دان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن مشکوک ہوں گے تو ملک کو ترقی کی جانب لے جانے میں مشکلات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ گلگت بلتستان الیکشن میں ہماری جماعت حصہ نہیں لے رہی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احسن اقبال سے بات کروں گا کہ ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان خاص کر استور دنیا کا خوبصورت ترین ضلع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان

پڑھیں:

کرنٹ اکاؤنٹ، حکومتی اخراجات ہدف کے اندر رہنے چاہئیں، آئی ایم ایف: سیلاب نقصانات پر حتمی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی بات چیت میں بجٹ بیلنس ، پرائمری بیلنس،  کرنٹ  اکاونٹ  توازن اور دیگر امور پر بات چیت  ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ کہا کہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن ہدف کے اندر رہنا چاہیے۔ عالمی مالیاتی  ادارے نے  حکومتی  اخراجات  کے حوالے سے  زور دیا کہ اسے مقرر کردہ  حدود کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔ رواں مالی سال کے لیے ہدف  20.3 فیصد کے قریب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستانی حکام نے مشن کو ترقی، افراط زر، ترسیلات زر، برآمدات اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف مشن سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  نے سیلاب سے  نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی۔ تاہم ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیلابی نقصانات کے باعث فی الحال سرپلس بجٹ  کے حتمی اعداد وشمار دینے کے لئے وقت مانگ لیا۔ سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب روپے تک  کے  نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ہے جبکہ  سیلاب سے صوبہ بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بریفنگ میں عالمی ادارے کو مزید بتایا گیا کہ  رواں مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ 43 ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں ترسیلات زر کا ہدف 39.4 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں  3.7 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں چاروں صوبوں نے 1464 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دینا ہے۔  آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ برآمدات 35.2 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے میں 34.2 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں۔ رواں مالی سال درآمدات کا تخمینہ 65 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے سیاستی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی اختیار مانگ لیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی نگرانی کا اختیار مانگ لیا
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • حسین آبادی میوزیم —  گلگت بلتستان کا سب سے بڑا نجی میوزیم
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
  • وزیراعظم کا آزادکشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر اظہارِ تشویش، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم
  • پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ایاز صادق
  • کرنٹ اکاؤنٹ، حکومتی اخراجات ہدف کے اندر رہنے چاہئیں، آئی ایم ایف: سیلاب نقصانات پر حتمی رپورٹ مانگ لی
  • ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا نوٹس