لینڈ ریفارمز بل الیکشن سے پہلے منظور کرائیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے کہا کہ لینڈ ریفارمز بل سے لوگوں کو حق ملکیت حاصل ہوگا اور زمینیوں کے غیر قانونی فروخت اور ناجائز قبضوں سے نجات ملی گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم اسلام آباد و راولپنڈی کے صدر عاقل باقری کی قیادت میں جی بی جرنلسٹ فورم کے وفد کی صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور انتخابات پر بات چیت ہوئی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ لینڈ ریفارمز ہے، ہم آنے والے انتخابات سے قبل لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔ لینڈ ریفارمز بل سے لوگوں کو حق ملکیت حاصل ہوگا اور زمینیوں کے غیر قانونی فروخت اور ناجائز قبضوں سے نجات ملی گی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے مسائل اور آئینی ریفارمز پر عملدرآمد کو یقینی بنایے گی۔ یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے گلگت بلتستان سے راجہ گیر نظام کا خاتمہ کیا، بنیادی حقوق فراہم کیے اور آئین ساز اسمبلی دی۔ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کے لیے بہترین حکمت عملی اور فیصلے پیپلزپارٹی کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہم کریڈٹ لینے کے چکروں میں نہیں ہیں، ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کے لوگوں کی خدمت ہے اور ہمیں موقع ملے گا تو لوگ دیکھیں گے کہ ہم لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔