ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔خفیہ رائے دہی کے لیے الگ بوتھ کا اہتمام تھا، جبکہ باقی تمام پراسیز کو کیمرہ کے سامنے مکمل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آغا علی رضوی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے دو بارہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ صوبائی تنظیمی کنونشن گلگت میں ہوا جس میں پارٹی کے تمام یونٹس عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن کے دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن میں الیکٹرول کالج نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کے نتیجے میں سید علی رضوی بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔ صوبائی صدارت کیلئے سید علی رضوی کے علاوہ شیخ نیئر عباس مصطفوی اور عارف قبنری بھی امیدوار تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔خفیہ رائے دہی کے لیے الگ بوتھ کا اہتمام تھا، جبکہ باقی تمام پراسیز کو کیمرہ کے سامنے مکمل کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نو منتخب صدر کو مبارکبا دی اور ان سے حلف لیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسات اسد عباس نقوی نے آغا علی رضوی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم علی رضوی

پڑھیں:

سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے: ترجمان جی بی حکومت

---فائل فوٹو 

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔

جی بی حکومت کے ترجمان  فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ بابوسر پر لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے 11 ویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند، مزید بستیاں اور فصلیں زیر آب
  • دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، مزید بستیاں اور فصلیں زیر آب
  • بھارت کو شکست ‘پاکستان کے خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب
  • احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا
  • اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ساتھ، امدادی پیکج دینگے: شہباز شریف
  • پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے: ترجمان جی بی حکومت
  • سیلابی صورت حال، گلگت بلتستان کے 37 مقامات آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ
  • سیلاب سے تباہی،گلگت بلتستان حکومت نے 37دیہات کو آفت زدہ قرار دیدیا