ویب ڈیسک: پڑھے لکھے بیروزگار پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر، زورگار کی تلاش میں بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لئےجاپان ملازمت کے مواقع، جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

جاپانی فرم ’پلس ڈبلیو‘ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔

قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی

جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔

یہ نئی مفاہمت کی یادداشت اب ایس ایس ڈبلیو فریم ورک کے تحت صحت، زراعت، تعمیرات، اور ہوٹلنگ سمیت 14 اضافی شعبوں کا احاطہ کررہی ہے۔ اس وسیع دائرہ کار کا مقصد پاکستان کی ابھرتی ہوئی افرادی قوت کو جاپان کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

سانحہ نو مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

پلس ڈبلیو انکارپوریشن کی سی ای او واکاک ساکورائی نے کہا کہ جاپان کو 2028 تک تقریباً 8 لاکھ 20 ہزار خصوصی ورکرز کی ضرورت ہوگی، جس میں فی الحال 5 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ آسامیوں کی کمی ہے۔ انہوں نے 16 شعبوں کا خاکہ پیش کیا جہاں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہوگی، جو پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے مضبوط امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

خوشخبری ،نوکیا کا موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ماضی میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اب ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوکیا ایچ ایم ڈی نے پاکستان میں اپنے مقبول فیچر فونز کے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جن میں 600 سے 800 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ یہ اقدام ملک میں جاری معاشی چیلنجز کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو قابلِ اعتماد موبائل کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ فون مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں، جن میں 2 سے 3 انچ اسکرینیں، ہیڈ فون جیک، میموری کارڈ سلاٹس، Unisoc چِپس اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔

نوکیا 105 کلاسک کی قیمت کم کرتے ہوئے 2 ہزار 999 روپے ، نوکیا کے 106 کے 2023 ماڈل کی قیمت 4 ہزار وپے ، نوکیا 108 کی قیمت 4100 روپے ، نوکیا 110 کی قیمت 5 ہزار روپے ، نوکیا 125 کی قیمت 5200 روپے کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ’’سرحد پار سے آئے ‘‘بھارت کا جبری زیرحراست پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنیکا مذموم منصوبہ بے نقاب
  • جاپان میں 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد خالی آسامیاں، پاکستانی افرادی قوت کے لیے بڑی خوشخبری
  • بھارت میں قید بے گناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ
  • بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بے نقاب
  • بھارتی فوج کا غیرقانونی، جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ
  • بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں  مارنے کا منصوبہ بے نقاب
  • عالمی ادارہ صحت  عالمی فنڈنگ میں بدترین مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او
  • خوشخبری ،نوکیا کا موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
  • چین نے ڈبلیو ٹی او قوانین کو کمزور کرنے پر امریکہ کی مذمت کر دی